EURUSD کی قدر میں مندی ، مشرق وسطی تنازعہ اور ٹریڈنگ والیوم کی کمی۔

یورو نفسیاتی سطح 1.0500 سے اوپر منفی انداز اپنائے ہوئے ہے۔

EURUSD کی قدر میں مندی کا رجحان جاری ہے۔ مشرق وسطی تنازعے کے بعد مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم کی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ نئے عالمی معاشی بحران کے خطرے کی وجہ سے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے ہیں اور یہ رسک فیکٹر مارکیٹ موڈ کو کنٹرول کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

EURUSD میں مندی کے محرکات۔

اسرائیل کی طرف سے غزہ پر حملوں اور مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی میں دوران نماز کریک ڈاؤن کے جواب میں فلسطینی تنظیم حماس کی جوابی کاروائیوں کے بعد تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کی تازہ ترین کاروائیوں میں 350 فلسطینی جان بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ اسرائیلی حدود میں فلسطینیوں کی طرف سے حملوں میں اب تک 7 سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

گذشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اسے دفاع کر بھرپور حق ہے اور امریکہ سمیت تمام اتحادی ممالک اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری طرف نہتے فلسطینیوں کے حمائت میں سعودی عرب ، ایران اور ترکی کھل کر سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی طرف سے پریس ریلیز بھی جاری کی گئی ہے .

ترک صدر رجب طیب اردگان نے انقرہ میں تقریر کرتے ہوئے غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جغرافیائی اور اخلاقی حدود عبور کرنے سے باز رہے۔ انہوں کے نام لئے بغیر امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دفاع کا حق محض اسرائیل کو ہی نہیں بلکہ فسطینیوں کو بھی حاصل ہے اور انکی جدوجہد قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے۔

یورپی یونین امریکہ اور اسرائیل کا سب سے اہم اتحادی ہے ، جنگ کے وسعت اختیار کرنے پر اس میں شامل ہونے کے امکانات موجود ہیں۔ اسکے علاوہ عالمی مارکیٹس کے ٹریڈرز مشرق وسطی میں ایک نئی جنگ کے پیش نظر سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم معمول سے کم ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

یورپی سیشنز کے دوران یورو اپنی 20 اور 50 روزہ موونگ ایوریجز سے نیچے آ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ریکوری مومینٹم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر یہ ڈیسینڈنگ ریگریشن چینل اختیار کئے ہوئے ہے۔ اس طرح مجموعی منظرنامہ بیئرش ہے۔ مزید برآں ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 50 سے نیچے ہے جو مندی کے رجحان کو ہوا دے رہا ہے۔

EURUSD کی قدر میں مندی ، مشرق وسطی تنازعہ اور ٹریڈنگ والیوم کی کمی۔

نیچے کی طرف اسی ٹرینڈ لائن کے پوائنٹس 1.0500 اور 1.0480 ہیں۔ جبکہ اسکا اختتامی سرا 1.0450 ہے۔ اوپر کی طرف 1.0540 عبور کرنے کی صورت میں یہ اپنی 20SMA کی اسٹرینتھ بھی حاصل کر لے گا جس سے 1.0570اور 1.0600 کی طرف دروازہ اوپن ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button