بینک الفلاح لیمیٹڈ: تیزی کا مومینٹم جاری رکھے ہوۓ

بینک الفلاح لیمیٹڈ آج شیئر والیوم اور سرمائے کے حجم کے اعتبار سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں والیوم لیڈر ریا۔ اسکی بنیادی وجہ بینکنگ سیکٹر میں بڑے پیمانے ہر میوچل فنڈز کی خریداری اور عالمی سطح پر نظام زر کے بکھرنے کا رسک فیکٹر کم ہونا ہے۔ اس میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 42 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ BAFL 29.20 کی سپورٹ سے اوپر مستحکم رہا۔ اور گذشتہ روز کی Closing سے 20 پیسے اضافے کے ساتھ 29.46 پر بند ہوا۔ گذشتہ ایک سال کے دوران بینک الفلاح لیمیٹڈ کی ٹریڈنگ رینج 28.10 سے 35.98 کے درمیان رہی

بینک الفلاح لیمیٹڈ کا تعارف

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ بینک الفلاح لیمیٹڈ پاکستان کے نجی شعبے میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اسکے چیئرمین متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن اور وزیر تعلیم شیخ نہیان بن مبارک النہیان ہیں جنہوں نے پاکستان میں نجی شعبے کی بینکاری کے آغاز کے بعد 1992ء میں بینک الفلاح لیمیٹڈ کے قیام کی منظوری دی۔ جس کا بنیادی سرمایہ 50 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اسے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کمرشل بینکنگ سیکٹر میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

تاہم گذشتہ 30 سالوں کے دوران اسکا Paidup Capital بھی 1 ارب 77 کروڑ شیئرز سے بڑھ چکا ہے۔ جس میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Floating) کے لئے 62 کروڑ شیئرز دستیاب ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا 35 فیصد بنتا ہے۔ یہ KSE100 اور KSE30 کے علاوہ Future Market میں بھی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسکے اسٹاکس نہ صرف ہولڈنگ بلکہ انٹرا ڈے ٹریڈ کیلئے بھی موزوں سمجھے جاتے ہیں۔

 

بینک الفلاح لیمیٹڈ Mutual Fund کی ٹریڈ کیلئے بھی خدمات فراہم کر رہا ہے اور پاکستان بھر میں اسکی برانچز 8 سو سے تجاوز کر چکی ہیں۔ جبکہ اسکا Representative Office دوبئی میں ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج بینک الفلاح لیمیٹڈ نے PSX میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز 29.48 سے کیا جو کہ کل کی اختتامی قیمت (Closing Price) سے 22 پیسے اوپر تھا۔  اس کی بلند ترین سطح 30.00 رہی۔۔ اس کی کم ترین  لیول 29.15 رہا۔ تاہم اختتامی سیشن کے دوران یہ 31 پیسے بحالی کے ساتھ 29.46 کی سطح پر بند ہوا۔

 

بینک الفلاح لیمیٹڈ آج اپنی 7 روزہ Dynamic Moving Average سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ یہ 21 اور 50DMA کے بالکل قریب موجود ہے۔ اس سطح پر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels)  29.70 کے بعد 29.95  اور 30.20 ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 29.30, 29.05 اور 28.80 ہیں۔ خریداری کا محور (Pivot) بھی موجودہ سطح کے بالکل قریب 29.35 رہا۔ میوچل فنڈز میں خریداری کی لہر سے آنیوالے دنوں میں بھی تیزی کا رجحان جاری رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے

اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 70 پر ہے جو کہ Bullish Momentum جاری رہنے کی علامت ہے ۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 29 سے اوہر  انتہائی مضبوط۔ Buying Call دے رہے ہیں۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 50 فیصد۔ Bullish اور 43 فیصد Bearish اور 7 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 40 روپے فی شیئر کی سطح کا حصول ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button