EURUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز
رواں ہفتے اہم ایونٹس کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں
EURUSD محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے ، رواں ہفتے اہم ایونٹس کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . اگرچہ EU FX SESSIONS کے آغاز پر یورو میں کسی حد تک ریکوری مومینٹم نظر آ رہا تھا تاہم EU Bonds Yields کے 16 سال کی بلند ترین سطح پر آنے کے بعد جسے امریکی ڈالر نے اپنے تمام حریفوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا . اسکے ساتھ ہے یورو کی ریلی میں بھی کمی آ گئی .
EURUSD کا دفاعی انداز لیکن وجوہات کیا ہیں. ؟
یورو کی قدر میں ہونیوالی کمی کی سب سے بڑی وجہ عالمی سطح پر عدم استحکام رسد اور چینی تفریط زر کے رسک فیکٹرز ہیں. یہ دونوں چینی معیشت کی صورتحال سے جڑے ہوئے ہیں . دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور اور سب سے زیادہ مصنوعات پیدا کرنے والی طاقت کورونا کے بعد دوبارہ سنبھل نہیں سکی. چینی کمپنیاں اور پراپرٹی سیکٹر قرض تلے ڈوبے ہوئے ہیں.
معاشی عدم استحکام اور کساد بازاری کی صورتحال
جہاں دنیا کے دیگر تمام ممالک میں افراط زر مسلسل بڑھ رہی ہے اور گروتھ ریٹ کو نیچے لانے کا سبب بن رہی ہے، وہیں چین میں صورتحال اس کے برعکس ہے. اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کی بجے کم ہو رہی ہیں . اس کے اثرات ایشیائی ملک کے تمام ٹریڈ پارٹنرز پر مرتب ہو رہے ہیں . یورپ استحکام رسد کیلئے ہمیشہ چین کی طرف دیکھتا ہے 2008 میں آنے والے Recession میں یہ چین ہے تھا جس نے اضافی سرمایہ کاری کے ذریعے یورو زون کو مشکل دور سے نکالا تھا.
لیکن 15 سالوں کے بعد ایسی ہے صورتحال سے دوچار اس خطے کو وہ سپورٹ نہیں مل رہی جسکا سبب بیجنگ کے اپنے مسائل ہیں ، جو کہ اسے تین برس کے لاک ڈاؤن کے بعد معاشی سست روی کی شکل میں درپیش ہیں . تاہم آج سے چینی مرکزی بینک نے اوپن مارکیٹ مداخلت کی نئی پالیسی کا آغاز کیا ہے جس کے بعد اس صورتحال کے بتدریج سنبھلنے کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں .
تکنیکی جائزہ
تکنیکی اعتبار سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو اپنی تمام موونگ ایوریجز سے نیچے ہے . اور بیرش منظرنامہ اپنے ہوئے ہے. اسکی ١٠٠ روزہ ٹرینڈ لائن یعنی 100SMA ١.0930 پر موجود ہے . اسوقت یہ اسکی پہلی مزاحمت ہے ، جسے عبور کرنے کے بعد یہ Fibonacci کی ٦١.8 فیصد ریترسمنٹ کا چیلنج قبول کرنے کے قابل ہو جائے گا .
اسکے سپورٹ لیولز ١.0860 ، ١.0825 اور ١.0790 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Level) ١.٠٩٣٠ ، ١.٠٩٦٠ اور ١.٠٩٩٠ ہیں . اسکا جھکاؤ اور ارتکاز بیرش ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔