EURUSD محدود رینج میں ٹریڈ کرتے ہوئے۔ US PCE Inflation کا انتظار

آج EURUSD یورپی سیشنز کے دوران US PCE Inflation Report کے انتظار میں محدود رینج اپنائے ہوئے ہے۔ ایشیائی سیشنز کے دوران رواں سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد یورپی سرمایہ کاروں کی محتاط سپورٹ سے یہ دوبارہ 1.0600 کے قریب بحال ہوا ہے

امریکی PCE Data اور مارکیٹ موڈ

امریکی Personal Consumption Expenditure رپورٹ فیڈرل ریزرو کا فیورٹ گیج ہے جس سے صارفین کی قوت خرید اور افراط زر کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے اعداد و شمار FOMC کے فیصلوں اور مارکیٹ موڈ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ آج صبح سے ہی سرمایہ کار خاصے محتاط نظر آ رہے ہیں۔۔

یورپی افراط زر کا ڈیٹا اور یورو کی طلب

گذشتہ روز جاری کئے جانیوال European Harmonized Index of consumer Prices یعنی HICP کے ڈیٹا میں افراط زر کی شرح 8.6 فیصد رہی۔ تاہم حقیقی انڈیکس (Cre HICP) 5.3 فیصد رہا جسکی توقع 5.2 فیصد تھی۔ اس طرح افراط زر کی یورپی سطح مارکیٹ کی پیشگوئیوں سے زیادہ رہی جس سے یورو کی طلب (Demand) میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور مشترکہ یورپی کرنسی بیک فٹ پر چلی گئی۔

German GDP کا تخمینہ

آج German GDP کا تخمینہ جاری کیا جا رہا ہے یورو کے محتاط انداز کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ جرمن اور یورپی معیشت پر کساد بازاری کی حالیہ لہر کے بعد اس سے شرح نمو (Growth rate ) کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔

ٹیکنیکی جائزہ

یورپی ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو آج چوتھے روز بھی بیئرش ریلی جاری ہے۔ EURUSD کی Fibbonacci ویلیو کی 61.8 ریٹریسمنٹ 1.0745 پر ہے۔ جبکہ 50 فیصد ریٹریسمنٹ 1.0515 پر ہے۔ اسوقت یہ لیول یورو کیلئے ٹیکنیکی سپورٹ کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اسوقت 20 روزہ Simple Moving Average بھی موجودہ سطح سے اعپر ہے۔ جس کی وجہ سے بیئرش دباؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز منفی لیولز کی طرف جانے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ یورو کا ریلیڑو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 36.3 پر آ گیا ہے جو کہ oversold ہونے کی علامت ہے۔ تاہم بحالی کے کمزور مومینٹم کی نڈاندہی بھی کر رہا ہے۔

گذشتہ 4 گھنٹوں کا ٹریڈنگ چارٹ بیئرش ایکسٹینشن کا دائرہ کار وسیع ہونے کو ظاہر کر رہا ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز 10 فیصد Bullish اور 80 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways طرز عمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی بیئرش ہے۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.0560, 1.0515 اور 1.0470 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0640, 1.0695 اور 1.0745 ہیں۔ فوری اسٹرینتھ کا لیول اسکی 20SMA ہے جو کہ 1.0640 کی مزاحمتی حد سے اوپر ہے۔ اس عبور کرنے کی صورت میں یہ اعپر کی ریلی بنا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button