EURUSD کی قدر میں تیزی ، توقعات کے مطابق US PCE Price Index ریلیز

Core PCE beats expectations raised uncertainty on FOMC Rates Decision

US PCE Price Index ریلیز کر دیا گیا. جس کے توقعات کے مطابق اعداد و شمار سامنے آنے پر EURUSD کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے. رپورٹ کا مطابق سب سے حیران کن پہلو Core PCE کا توقعات کو مات دیتا ہوا ڈیٹا ہے . جس سے Federal Reserve کی نومبر میٹنگ میں Policy Rates بارے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے. یہی وہ محرک ہے جس سے US Dollar Index کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے.

US PCE Price Index کی تفصیلات. 

US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ میں ستمبر 2024 میں Headline Inflation کی ریڈنگ 2.1 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی.

اگر اسکا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں. تو اگست میں یہ انڈیکس 2.2 فیصد رہا تھا .  دوسری طرف سالانہ  Core PCE ریڈنگ 2.7 فیصد آئی ہے . اس سے قبل معاشی ماہرین 2.6 فیصد کی توقع کر رہے تھے.

US PCE Price Index Report released by US Bureau of Economic Analysis
US PCE Price Index Report released by US Bureau of Economic Analysis

ماہانہ Core PCE کا جائزہ لیں تو اسکی شرح 0.2 آئی ہے. خیال رہے کہ مارکیٹ توقعات 0.1  تھیں. Federal Reserve کے Inflation کیلئے Preferred Guage سے US Economy کا ملا جلا منظرنامہ سامنے آیا ہے.

US PCE Report کا Fed Monetary Policy میں کردار.

رپورٹ سے CPI اور PPI دونوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے Inflation کے اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے. اور اسی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر Federal Reserve اگلی میٹنگز Monetary Policy کے بارے میں فیصلے کرتا ہے۔  فیڈرل ریزرو  اور  جیروم پاول Inflation کی حقیقی صورتحال جانچنے کیلئے  اس پر انحصار کریں گے.

جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا US PCE Price Index سے CPI اور PPI دونوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے Inflation کے عوام پر اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے. اور زیادہ تر اسی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر Federal Reserve اپنی آئندہ میٹنگز کے دوران Monetary Policy کے بارے میں فیصلے کرتا ہے.

Stocks، Commodities اور Currencies بالخصوص US Dollar پر بھی اسکے  گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں. اور Global Markets  کی سمت کا تعین بھی اسی پر منحصر ہوتا ہے۔  ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ مہینے کا آخری ہائی پروفائل ڈیٹا ہے. جس سے Inflation اور US Economy کی سمت کا اندازہ قائم کیا جا سکے گا ۔

EURUSD کا تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتبار سے EURUSD اسوقت اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے اوپر  ہے  جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے . تاہم  تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر مثبت منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0870 عبور  کرنے کی کوشش کر رہا ہے.

EURUSD as on 31ST October 2024
EURUSD as on 31ST October 2024

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button