EURUSD میں مندی ، US ISM Manufacturing Data ریلیز کر دیا گیا.
Financial Report meets expectations, raised demand for US Dollar
US ISM Manufacturing PMI کے توقعات کے مطابق اعداد و شمار ریلیز ہونے سے EURUSD کی قدر میں شدید مندی دکھائی دے رہی ہے.
Inflation Risk Factor بڑھنے سے US Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا . جبکہ US Bonds Yields میں بھی 10 پوائنٹس کی تیزی آئی ہے. جس سے Euro سمیت تمام کرنسیز کی فروخت بڑھ گئی ہے.
US ISM PMI کی تفصیلات
Institute of supply Management کے جاری کردہ سروے کے مطابق Manufacturing کے Purchase Managers Index کی ریڈنگ 47.5 رہی جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی کہ جا رہی تھی۔ نئے صنعتی پیداوار آرڈرز گذشتہ ماہ کے 45.6 فیصد سے بڑھ کر 52.4 فیصد پر آ گئے ہیں۔ اس طرح توقعات کے مطابق ڈیٹا US Economy کا ملا جلا منظرنامہ پیش کر رہا ہے۔
انڈسٹری کی ادا کردہ قیمتوں کا انڈیکس 51.4 فیصد رہا۔ جبکہ 49.9 فیصد کا تخمینہ تھا۔ Prices paid میں کمی کا پہلو Inflation کے اثرات میں اضافے کی نشاندہی کر رہا ہے اور Industrial Employment بڑھنے سے Federal Reserve کیلئے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں Monetary Policy پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
رپورٹ Currency Markets کو کیسے متاثر کرتی ہے؟
US ISM Manufacturing PMI ہر ماہ امریکی اقتصادی صورتحال کا ایک اہم جائزہ فراہم کرتی ہے۔ یہ رپورٹ امریکہ کی Manufacturing Sector کی حالت کا جائزہ لیتی ہے اور اس کی بنیاد پر معاشی رجحانات کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس رپورٹ کے نتائج اکثر Global Currency Markets پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں.
رپورٹ کی بنیاد پر جب US Manufacturing Sector کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، تو USD کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں اگر مثبت اشارے ملتے ہیں، جیسے کہ نئی آرڈرز میں اضافہ یا پروڈکشن میں بہتری، تو مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، EUR/USD جوڑے میں امریکی ڈالر کی طلب بڑھ جاتی ہے. اور یورو کی قدر میں کمی آتی ہے۔
اس کے نتائج امریکی اقتصادی پلاننگ اور Central Banks کی Monetary Policy پر بھی اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ اگر رپورٹ میں بہتری نظر آتی ہے، تو US Federal Reserve کی طرف سے ممکنہ طور پر Interest Rate ہولڈ کیا جا سکتا ہے. جو کہ US Dollar Index کو مزید مضبوط کر سکتا ہے. اور EUR/USD جوڑے پر اس کا اثر واضح ہو سکتا ہے
EURUSD کا تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتبار سے EURUSD ابھی بھی اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے. جبکہ اسکا RSI بھی وسطی نقطے کے قریب ہے. اس طرح تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر نیوٹرل منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.1000 عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔