EURUSD میں 1.0700 کے قریب مندی ، Eurozone Manufacturing PMI مارچ میں 46.1 فیصد پر آ گئی.

Downbeat European Financial Data squeezed demand for Euro, in shadows of Middle East Crisis

EURUSD کی قدر میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ، جس کی بنیادی وجہ مارچ  میں Eurozone Manufacturing PMI کی توقعات سے منفی  ریڈنگ ہے جو کہ گزشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح پر رہی ہے  .

Eurozone Services PMI کی تفصیلات۔

Hamberg Commercial Bank کے تحقیقاتی ونگ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران Euro Zone  کا Purchase Managers Index نمایاں گراوٹ کے ساتھ  46.1 فیصد رہا جبکہ اس سے قبل 46.5 کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ فروری  کے سروے سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ انڈیکس 45.6 فیصد رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ ماہ کے اعداد و شمار  33 مہینوں کے دوران سروسز سیکٹر کی کم ترین ریڈنگ رہی ۔ تحقیقاتی ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا تھا  کہ  انڈیکس میں مسلسل کمی ظاہر کر رہی ہے کہ Europe حقیقی معنوں میں Recession کی لپیٹ میں ہے۔ جس کی بنیادی وجہ Ukraine War  اور روس پر عائد ہونیوالی سخت ترین پابندیوں کے بعد خطے میں آنیوالا   Energy Crisis ہے۔

اس سے پہلے یہ فگرز Covid19 کی عالمی وباء کے دوران دیکھے گئے تھے۔ معاشی ماہرین Inflation کی اس لہر کے بعد نئے سال کے پہلے کوارٹر میں  Growth Rate کم رہنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

Middle East Crisis سے EURUSD پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں؟

Middle East Conflict کے وسعت اختیار کرنے اور Red Sea میں Bab Almandab Strait کی بندش سے دیگر Currencies کی طرح EURUSD کی طلب میں بھی کمی واقع ہوئی ہے . خیال رہے کہ گزشتہ روز European Common Currency تعطیل کے باوجود 1.0750 کے قریب اہم نفسیاتی سطح کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی تھی.

گزشتہ رات Israel کی طرف سے Syria کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر Damascus میں کئے جانیوالے Missile Attack سے Iranian Embassy کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا. ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق اس حملے میں Iranian Revolutionary Guards یعنی Al-Quds Force کے سینئر کمانڈر اور Iranian Consular General in Damascus سمیت آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں .

اس حملے کے فوری بعد Iranian Government نے بھرپور جوابی کاروائی کا اعلان کیا ہے . Middle East Conflict کی یہ بگڑتی ہوئی صورتحال Risk Factor میں اضافے کا سبب بن رہی ہے ، کیونکہ Markets میں سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں. جس سے آج Asian Sessions کے دوران ہی  US Dollar Index پانچ ماہ کے بعد 105 پر آنے میں کامیاب ہو گیا تھا.

تکنیکی تجزیہ.

کنیکی اعتبار سے EURUSD  ابھی بھی اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے نیچے ہے  جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے . تاہم  تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر نیوٹرل منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0750 کیلئے اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے.

EURUSD میں 1.0700 کے قریب مندی ، Eurozone Manufacturing PMI مارچ میں 46.1 فیصد پر آ گئی.
EURUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button