EURUSD میں 1.0700 سے اوپر بحالی، US Services PMI اپریل میں 50.9 فیصد پر آ گئی
Downbeat Financial Data indicates Inflation Risk Factor, squeezed demand for US dollar
EURUSD کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے. آج ریلیز کئے جانے والے US PMI کے بعد USD دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے . جبکہ توقعات سے منفی اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد US FX Sessions میں Euro کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .
US PMI Data کے بعد سرمایہ کاروں میں اعتماد کی لہر.
S&P Global کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ Services Sector کا انڈیکس 50.9 فیصد رہا۔ جبکہ معاشی ماہرین 52 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔
اگر Manufacturing PMI کا جائزہ لیں تو اس شعبے کی ریڈنگ 49.9 فیصد رہی ۔ جبکہ اس سے قبل 52.7 کی توقع تھی۔ اسی طرح Composite Sector کا انڈیکس 50.9 فیصد آیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 52.1 فیصد کی تھیں۔
ملے جلے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ سے US Economy پر Inflation کے گہرے اثرات کی نشاندہی ہو رہی ہے . جس سے Rates Cut Program مقررہ وقت سے پہلے شروع کئے جانے کے امکانات میں کمی آئی ہے . یہی وہ فیکٹر ہے جس سے Market Volume میں اضافہ ہوا اور Euro دیگر Currencies میں خرید داری نظر آ رہی ہے.
EURUSD کا ردعمل.
توقعات سے منفی ڈیٹا منظرعام پر آنے کے بعد Euro to USD کی قدر میں نفسیاتی ہدف 1.0700 سے اوپر تیزی دیکھی جا رہی ہے . US FX Sessions کے دوران European Common Currency کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔