US Dollar Index میں تیزی، US CPI Report میں Inflation کی سطح 3.4 فیصد پر آ گئی.
Rates Cut chances diminished as Core Inflation also diminished to 3.9% in December
US Dollar Index آج 0.5 فیصد تیزی کے ساتھ 102.20 پر آ گیا ہے . ریلیز کی جانیوالی US CPI Report میں توقعات کے مطابق Inflation منظر عام پر آنے کے بعد Commodities ، Stocks اور دیگر Currencies کی قدر میں مندی دیکھی جا رہی ہے.
US CPI Report کی تفصیلات ۔
US Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 3.4 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 3.1 فیصد کا تخمینہ تھا۔ تاہم Monthly Headline Inflation کی سطح 0.3 فیصد آئی ہے۔ جو کہ پچھلے ماہ سے زیادہ ہے . دوسری طرف Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 3.9 فیصد رہی۔ اسکا تخمینہ 3.9 تھا.
اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو نومبر میں Consumer Price Index کی سطح 3.1 جبکہ Core Inflation کی ریڈنگ 4 فیصد تھی . خیال رہے کہ نومبر کی رپورٹ میں Ukraine پر روسی حملے کے نتیجے میں آنیوالے Global Financial Crisis کے بعد پہلی بار Headline Inflation کی سطح صفر فیصد تک آئی ، تاہم اس بار ماہانہ شرح پہلے سے قدرے زیادہ رہی
US Dollar Index کا ردعمل.
ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد US Dollar Index میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ Commodities بالخصوص Gold ، Stocks ، Crypto Currencies اور دیگر Currencies میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ خیال رہے کہ Inflation کی توقعات سے زیادہ شرح سے Federal Reserve کے پاس آئندہ میٹنگ میں Interest Rate کم کئے جانے کے امکانات میں کمی آئی ہے ۔ یہی وہ محرک ہے جو USD کی طلب میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔