EURUSD کی محدود رینج، توقعات کے مطابق Eurozone CPI Report ریلیز.
Inflation Data indicates Financial Recovery, raised Early Rates Cut
Eurozone CPI Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات کے مطابق اعداد و شمار سامنے آنے پر EURUSD محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے. آج جاری ہونیوالے Consumer Price Index سے European Central Bank کی آئندہ میٹنگ میں Rates Cut Policy شروع کئے جانے کا امکان پیدا ہوا. یہی وجہ ہے کہ یورپی سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں اور Euro کی طلب میں کمی آئی ہے.
Eurozone CPI Report کی تفصیلات.
European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں Headline Inflation کی سالانہ شرح 2.6 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین اتنی ہی توقع کر رہے تھے ۔ اگر اس کا تقابلہ مارچ کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 2.5 فیصد تھی۔
Core CPI کی سطح 2.9 فیصد آئی ہے۔ جبکہ متوقع لیول بھی اتنا ہے تھا ۔ مارچ میں یہ ریڈنگ 3.1 فیصد تھی۔ اس طرح European Region میں Inflation تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ تاہم خطے کی سب سے بڑی معیشت Germany میں Recession سے European Common Currency بھرپور ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر سکی ۔
دوسری طرف France ، Spain اور Italy نے حالیہ دنوں کے دوران Energy Crisis پر کافی حد تک قابو پا چکے ہیں۔ اعداد و شمار سے European Central Bank کی جانب سے Policy Rates میں کمی کا پروگرام دوسرے کوارٹر سے شروع کئے جانے کی توقعات میں German Economic Crisis کے باوجود اضافہ ہوا ہے.
معاشی ماہرین کے مطابق آج جاری ہونے والی رپورٹ European Economy کے مثبت منظرنامہ کی عکاسی کر رہی ہے . جس سے آنیوالے دنوں میں معاشی اشاروں پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے.
EURUSD کا ردعمل.
توقع کے مطابق Headline Inflation سامنے آنے پر EURUSD کی قدر میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔ جو کہ اسوقت 1.0850 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.
تکنیکی اعتبار سے Euro اپنی تمام موونگ ایوریجز سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ اسکا Relative Strength Index بھی 50 کے قریب ہے . جو کہ اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔