GBPUSD میں تیزی کا مومینٹم برقرار، Inflation کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے .Governor Bailey
British Pound rises towards 1.2600 during European Sessions on BOE Hawkish tune.
GBPUSD میں تیزی کا مومینٹم برقرار ہے ، European Sessions کے دوران British Pound بحالی کو وسعت دیتے ہوئے 1.2600 کے قریب آ گیا ہے . BOE کے گورنر بیلے کے Inflation کم کرنے کے لئے سخت Monetary Policy جاری رکھنے کے بیان سے Pound to Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .
Governor Bailey کے بیان سے GBPUSD پر کیا اثرات مرتب ہوئے. ؟
آج Bank of England کے Executive Board کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ، جس میں British Economy پر Inflation اور Recession کے اثرات پر غور کیا گیا . اس موقع پر گورنر بیلے نے پالیسی ساز اراکین پر ملک میں Inflation کو 2 فیصد کے مقررہ ہدف تک لانے کے لئے سخت Monetary policy جاری رکھنے پر زور دیا . ان کا کہنا تھا کہ اگر ان حالات میں policy تبدیل کی گئی تو حالیہ عرصے کے گئے تمام اقدامات بیکار جائیں گے اور British Labour Market پر بھی دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے .
ان کے اس بیان سے British Pound کی طلب میں اضافہ ہوا ، کیونکہ Rate Hike Program جاری رکھنے کا واضح اشارہ مل رہا ہے .
ہمیں Market Expectations کی بجائے معاشی حقائق کے مطابق فیصلے کرنے ہونگے.
سینئر Policy Markers نے اس امر پر زور دیا کہ ہمیں Market Expectations کی بجائے معاشی حقائق اور Labour Market کی صورتحال کے مطابق فیصلے کرنا چاہییں . ہزکل نے کہا کہ Consumer Price Index کے حوالے سے یاد رکھنا چاہیے کہ ہم صرف Headline Inflation دیکھ کر Policy ترتیب نہیں دے سکتے. بلکہ Core Inflation اور HICP کی ریڈنگ سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے ، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا .
بورڈ کے سینئر ممبر Ramsden نے کہا کہ British Economy ایک پیچیدہ صورتحال کی شکار ہے لہٰذا Inflation کنٹرول کرنے کے لئے ضروری اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے .
پالیسی ساز اراکین کی اس رائے سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ بینک Policy Tightening Cycle مستقبل قریب میں بھی جاری رہے گا ، یہی وہ محرک ہے جس سے British Pound کی قدر میں اضافہ ہوا اور سائیڈ لائن ٹریڈرز بھی نئی پوزیشنز لیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں .
تکنیکی تجزیہ.
GBP/USD کے ٹیکنیکی چارٹ میں 14 روزہ RSI کی قدر 80 کے قریب آ گئی ہے جو کہ مارکیٹ میں تیز Bullish momentum کی موجودگی ظاہر کر رہی ہے جس سے قیمتیں مزید اوپر جانے کی توقع ہے . . British Pound کی موجودہ قیمت 20 روزہ Moving Average سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے, اسی وجہ سے Bullish Bias وسعت اختیار کرنے کی توقع ہے .
نیچے کی طرف 1.2530 فوری سپورٹ کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جس سے نیچے 1.2500 کی نفسیاتی سطح ہے .جس کے بریک ہونے پر یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریترسمنٹ سے نیچے آ جائیگا ۔ یہاں پر بننے والا پریشر اسے Bearish Regression channel کی طرف دھکیل دے گا .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔