GBPUSD کی قدر میں گراوٹ۔ سرمایہ کار پاول کی تقریر کے منتظر

یورپی ٹریڈنگ سیشنز کے دوران GBPUSD کی قدر میں گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ سرمایہ کار فیڈ کے چیئرمین جیروم پاول کی تقریر کے منتظر ہیں۔ امریکی ڈالر شرح سود بڑھانے کی پالیسی جاری رکھنے کے بیان کی توقع کر رہے ہیں جبکہ برطانوی پاؤنڈ اس رسک فیکٹر کا شکار ہو کر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر 1.1990 پر انتظار کر رہا ہے، آج صبح سے 1.2030 سے اوپر ٹریڈ کرتے ہوئے ہوئے یورپی سیشنز (EU Sessions) کے دوران امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی سے دفاعی انداز اختیار کر گیا۔ اسی دوران بینک آف انگلینڈ (BOE) کے شمالی آئرلینڈ سے چیف پروٹوکول آفیسر کے افراط زر معمول پر لانے کیلئے سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کے بیان سے بھی برطانوی کرنسی اپنے امریکی حریف کے خلاف سپورٹ حاصل نہ کر سکا۔ سرمایہ کار چیئرمین فیڈ سے ایک واضح ڈائریکشن کی توقع کر رہے ہیں۔ جو کہ آج واشنگٹن کے اکنامک کلب میں تقریر کرنیوالے ہیں۔ گذشتہ اختتام ہفتہ پر انکی تقریر میں جارحانہ مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کے اشارے نے منفی ٹریگرز کے باوجود امریکی ڈالر میں نئی جان ڈال دی تھی۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ انکے بعد بینک آف انگلینڈ کے چیف اکانومسٹ اور ڈپٹی گورنر ہیو پل بھی معیشت اور مانیٹری پالیسی کئ عنوان سے تقریر کریں گے۔ امریکی چیئرمین کی طرح انکی تقریر بھی پاؤنڈز سٹرلنگ پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

منفی ٹریگرز کے زیر اثر GBPUSD اپنے 20SMA سے نیچے آ گیا تاہم ٹیکنیکی انڈیکیٹرز ابھی Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 30 کی سطح پر over sold اسٹیٹس کو ظاہر کر رہا ہے۔ اسکی Static Level مزاحمت 1.2050 اور درمیانی مزاحمت Fibbonacci کی 61.8 کی ریٹریسمنٹ ہے۔ نیچے کی طرف اسکے سپورٹ لیولز 1.1930, 1.1900 اور 1.1845 ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے اگلے ایک ماہ کے دوران 56 فیصد Bullish, 36 فیصد Bearish جبکہ 7 فیصد Sideways رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ اسطرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ تاہم 1.1900 کی سپورٹ بریک ہونے پر یہ دوبارہ بیئرش زون میں آ جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button