GBPUSD میں مندی، توقعات سے مثبت UK Employment Report ریلیز کر دی گئی.

UK Labour Market stabilized during September, alleviated demand for British Pound

UK Employment Report جاری کر دی گئی، جس کے مثبت اعداد و شمار سے GBPUSD میں مندی دکھائی دے رہی ہے.   یہ اہم ڈیٹا British Labour Market میں بحالی کو ظاہر کر رہا ہے .  British General Elections کے بعد معاشی منظرنامے کے حوالے سے یہ رپورٹ  انتہائی اہمیت کی حامل ہے. جس سے Bank of England کی آئندہ میٹنگ میں Policy Rates میں نمایاں کمی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں. یہی وجہ ہے کہ British Pound کے سرمایہ  کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں.

UK Employment Report کی تفصیلات.

Office For National Statistics کے  جاری کردہ ڈیٹا میں Unemployment کی سطح 4.0 فیصد رہی . جبکہ مارکیٹ توقعات  4.1 فیصد کی تھیں۔ اعداد و شمار کا  اگست 2024 کے ساتھ تقابلہ کریں تو سابقہ ریڈنگ 4.1 فیصد تھی. نئی ملازمتوں کی تعداد میں  3 لاکھ 53 ہزار کا اضافہ ہوا . جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 50 ہزار کی پیشگوئی تھی .لیکن  پوزیشنز چھوڑنے والوں کی تعداد گزشتہ ماہ کی نسبت نمایاں کمی کے ساتھ محض 6 ہزار پر آ گئی.  جو دو سال کے دوران ایک ماہ میں بیروزگار ہونے والوں کی سب سے کم  تعداد ہے.

GBPUSD کا ردعمل.

Pound to USD رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد 0.33 فیصد مندی  کے ساتھ 1.3000 کی سطح کے قریب آ گئی.  ۔آج کے ڈیٹا سے British Pound کی طلب میں کمی واقع ہوئی  – اور European Sessions  کے دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے فروخت  کا رجحان نظر آ رہا ہے .

GBPUSD as on 10th September 2024
GBPUSD as on 10th September 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button