GBPUSD تین ماہ کی بلند ترین سطح ، Policy Rates میں کمی زیر غور نہیں ، اینڈریو بیلے .

Governor BOE said, "We are not in a stage to cut Interest Rates".

GBPUSD تین ماہ کی بلند ترین سطح 1.2700 پر آ گیا ہے . Governor BOE کے بیان سے European Sessions میں British Pound کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ "ابھی Interest Rates میں کمی کے بارے میں سوچنا قبل از وقت ہے.”

Governor BOE کے بیان سے GBPUSD پر کیا اثرات مرتب ہوئے.؟

Bank of England  کے گورنر نے کہا  کہ Policy Tightening Cycle معطل یا بند نہیں کیا گیا . بلکہ British Economy کو سہارا دینے کیلئے اس بار Interest rate میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی . وہ  Monetary Policy and British Economy کے موضوع پر London  میں منعقد سیمینار سے خطاب کر رہے تھے

Governor Bailey  نے  کہا کہ پالیسی ساز کمیٹی نے CPI Report کے تشویشناک اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔ حقائق Rate Hike Program  جاری رکھنے کا مطالبہ کر رہے تھے تا کہ Inflation کو کنٹرول کیا جا سکے .

انہوں نے کہا کہ  ملک میں کئی عوامل ایسے ہیں جن کی وجہ سے  Cash  Rate میں اضافے کی حد مقرر کی گئی۔  ان کا کہنا تھا کہ معاشی حالات کے مطابق ریٹس بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اور  سخت Monetary Policy کا نفاذ اسوقت تک جاری رہے گا جب تک Headline Inflation مقررہ اہداف تک  کنٹرول نہ کر لی جائے۔

اپنے خطاب میں  Monetary Policy پر فوکس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومبر میٹنگ کے دوران  ریٹس نہ بڑھانا متفقہ فیصلہ تھا جو کہ Growth Rate کو مستحکم رکھنے کے لئے کیا گیا .  . انکا کہنا تھا کہ  Interest Rate بڑھانا  ترجیح نہیں بلکہ معاشی حالات کے مطابق ضرورت ہے . اسوقت British Economy گزشتہ دو عشروں کی بدترین Recession کا سامنا کر رہی ہے .

انکی تقریر سے Policy Rates پر کوئی واضح اشارہ نہ ملنے کی وجہ سے British Pound سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ نہیں کر سکا اور اس میں فروخت کا رجحان نوٹ کیا جا رہا ہے .

تکنیکی تجزیہ

GBP/USD کے ٹیکنیکی چارٹ میں 14 روزہ RSI کی قدر 80 کے قریب آ گئی ہے جو کہ مارکیٹ میں تیز Bullish momentum کی موجودگی ظاہر کر رہی ہے جس سے قیمتیں مزید اوپر جانے کی توقع ہے . . British Pound کی موجودہ قیمت 20 روزہ Moving Average سے اوپر  ٹریڈ کر رہی ہے, اسی وجہ سے   Bullish Bias  وسعت اختیار کرنے کی توقع ہے .

GBPUSD تین ماہ کی بلند ترین سطح ، Policy Rates میں کمی زیر غور نہیں ، اینڈریو بیلے .
GBPUSD

نیچے کی طرف 1.2705 فوری سپورٹ کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جس سے نیچے 1.2700 کی نفسیاتی سطح ہے .جس کے بریک ہونے پر یہ Fibonacci کی 61.8  فیصد ریترسمنٹ سے نیچے آ جائیگا ۔

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button