Gold Price دوبارہ 2100 ڈالرز کے قریب ، جون 2024 سے Interest Rates میں کمی کی جائیگی ، Federal Reserve
Bright Metal regains track of Ever High, after pulling back from 2147 Dollars.
Gold Price دوبارہ 2100 ڈالرز کے قریب آ گئی ہے . Federal Reserve کی طرف سے Interest Rates میں کمی کا شیڈول دئیے جانے کے بعد نئے کارباری ہفتے کے پہلے روز سنہری دھات تاریخ کی بلند ترین سطح 2147 پر آ گئی. تاہم US Dollar Index میں کسی حد تک بحالی سے یہ اس سطح کو برقرار نہیں رکھ سکا اور اس وقت Asian Sessions کے دوران نفسیاتی ہدف عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے .
Federal Reserve کے بیانات Gold Price پر کیسے اثر انداز ہوئے.؟
اختتام ہفتہ پر Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے اپنی تقریر میں جون 2024 سے FOMC Monetary Policy میں مرحلہ وار نرمی کا امکان ظاہر کیا ہے ، جس کے بعد US Dollar کی طلب میں شدید کمی واقع ہوئی. جبکہ Gold سمیت تمام Commodities میں زبردست تیری ریکارڈ کی گئی .
واضح رہے کہ 19 ماہ جاری رہنے والے Rate Hike Program کے دوران Fed نے 13 بار Terminal Rates میں اضافہ کیا جبکہ European Central Bank اور Bank of England سمیت طاقتور ممالک نے بھی Policy Rates میں اضافے کا تسلسل جاری رکھا . یہ بھی بتاتے چلیں کہ Policy Tightening Cycle کا آغاز اپریل 2022 میں Ukraine پر روسی حملے کے بعد آنیوالے Global Financial Crisis کے بعد ہوا ، جس میں Euro Zone کو Russian Natural Gas کی سپلائی بند کے جانے سے دنیا بھر میں رسد کا عدم توازن پیدا ہوا .
علاوہ ازیں اس حملے کے نتیجے میں Russia پر United States اور اسکے اتحادی ممالک کی طرف سے سخت اقتصادی پابندیاں عاید کر دی گئی تھیں جس کے بعد China اور BRICS ممالک کے Central Banks نے اپنے Foreign Currency Reserves کو ڈالر کی بجائے Gold اور دیگر Precious Metals میں تبدیل کرنا شروع کر دیا تھا جس کی سب سے بڑی وجہ ایک نئی Cold War کا خدشہ تھا . اس دوران Gold اور Palladium کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح تک جا پہنچیں .
تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی 20SMA سمیت تمام Moving Averages سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . اسوقت یہ تاریخ کی بلند ترین سطح 2100 ڈالرز کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے . یہ Fibonacci کی 861.6 فیصد ریٹرسمنٹ بھی حاصل کر چکا ہے . جس سے سائیڈ لائن بلز بھی ریلی میں شامل ہو گئے ہیں . Asian Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ انتہائی مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ Bullish Bias کی نشاندہی کر رہا ہے.
یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 2074 ، 2064 اور 2054 جبکہ مزاحمتی حدیں 2104 ، 2114 اور 2124 ہیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔