Gold Price محدود رینج میں 2030 سے نیچے آ گئی. US Bonds Yields میں تیزی.
Uncertainty on Federal Reserve Rate Cut program weighs on Bright Metal
Gold Price محدود رینج اختیار کئے ہوئے 2030 سے نیچے آ گئی ہے . جس کی بنیادی وجہ Federal Reserve کے Rate Cut Program پر پیدا ہونیوالی غیر یقینی صورتحال ہے. جو کہ سرمایہ کاروں کو دباؤ میں رکھے ہوئے ہے . ایسے میں US Bonds Yields میں 10 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور Inflation کے رسک فیکٹر کا وزن سنہری دھات پر محسوس ہو رہا ہے .
Gold Price پر اثر انداز ہونے والے عوامل.
حالیہ دنوں میں Federal Reserve کے سینئر عہدیداروں کی طرف سے دیے جانیوالے متضاد بیانات سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے . اگرچہ FOMC کی گزشتہ میٹنگ کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں چیئرمین فیڈ جیروم پاول نے واضح کیا تھا کہ Monetary Policy میں نرمی اور Interest Rates میں کمی کا آغاز جون 2024 سے کیا جائیگا . تاہم اس کے بعد مختلف تقریروں میں وہ خود ایسے اشارے دے چکے ہے . جن سے معاشی ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ Rates Cut Program مقررہ وقت سے پہلے بھی لانچ کیا جا سکتا ہے .
دو روز قبل Federal Reserve Philadelphia کے صدر پیٹرک ہارکر نے کہا تھا کہ Policy Rates کے بارے میں تمام فیصلوں کا دار و مدار Financial Reports پر ہے. اگر Consumer Price Index میں کمی ہوتی ہوئی نظر آئی تو رواں سال کے پہلے کوارٹر سے بھی Interest Rate میں کمی لائی جا سکتی ہے .
ایسے خیالات کا اظہار نیل کاشکاری سمیت دیگر پالیسی ساز اراکین بھی کر چکے ہیں. یہی وجہ ہے کہ اس تمام عرصے میں سرمایہ کار واضح سمت اختیار نہیں کر پا رہے اور US Dollar Index میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے .
Geopolitical Conflicts اور Chinese Recovery Plan کے اثرات.
7 اکتوبر سے جاری Israel اور Hamas کے درمیان Middle East War کو شروع ہوئے 100 سے زیادہ روز گزر چکے ہیں اور ابھی تک Ceasefire کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے . بلکہ یہ تنازعہ ایک بڑے عالمی تصادم میں تبدیل ہونے کے خدشات سر اٹھا رہے ہیں . ایرانی حمایت یافتہ حزب الله اور Yemen کے Houthi Rebels کی اس جنگ میں شمولیت سے تیسری عالمی جنگ شروع ہونے کی قیاس آرائیاں بھی سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں .
Gold Price کا تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت بھی 20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 2020 ڈالرز کی سطح پر ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے US Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ نیوٹرل ہے. 14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطے کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی کیلئے کسی مثبت ٹریگر کا انتظار ظاہر کر رہی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔