Gold Price امریکی سیشنز میں 2050 کے قریب آ گئی. Middle East کی صورتحال سے US Bonds Yields چار فیصد سے نیچے آ گئیں.

United States and European Allies continue air strikes on Yemen on the second day

Gold Price امریکی سیشنز میں 2050 کے قریب آ گئی. Middle East کی صورتحال سے US Bonds Yields چار فیصد سے نیچے آ گئیں. جس کا بھرپور ایڈوانٹیج سنہری دھات سمیت تمام Commodities نے حاصل کیا . United States اور اسکے European Allies نے آج دوسرے روز بھی Yemen پر فضائی حملے جاری رکھے ہیں .

Middle East کی صورتحال Gold Price پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے.؟

United States اور اسکے Allies نے آج دوسرے روز بھی Yemen کے Houthi Rebels پر فضائی حملے جاری رکھے ہیں. جس سے سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا ہے اور مرکزی فریق ہونے کی وجہ سے US Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے . اس صورتحال میں Gold اور دیگر Commodities میں بڑے پیمانے پر خرید داری ہو رہی ہے .

Yemen پر فضائی حملے کیوں کئے جا رہے ہیں . اور اس کے  Global Markets پر متوقع نتائج کیا ہو سکتے ہیں.؟

گزشتہ روز United States اور اسکے European اتحادی ممالک کی طرف سے Yemen پر فضائی حملے کئے گئے. جس کے بعد US Dollar پر دباؤ میں اضافہ ہوا اور Bonds Yields میں کمی واقع ہوئی ، اس صورتحال کا بھرپور ایڈوانٹیج Commodities اور  Global Stocks نے حاصل کیا.

British Prime Minister رشی سوناک نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ Global Logistic Routes پر عالمی تجارت معمول پر لانے کے لئے گزشتہ رات سے Yemen کے مختلف اہداف پر کامیابی سے Airstrikes جاری ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ ایران اور دیگر تمام اسرائیل مخالف قوتوں کے لئے ایک  واضح پیغام ہے کہ United Kingdom گلوبل سپلائی معمول پر لانے کیلئے اپنے عزم پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہے .

اس سے قبل White House کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں کہا گیا تھا کہ   جنگی بحری جہاز کے ٹوماہاک کروز میزائل اور جنگی طیاروں کے حملوں میں 12 ٹھکانوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ان میں یمنی داراحکومت صنعا اور Red Sea میں حوثیوں کا گڑھ سمجھی جانے والی بندرگاہ الحدیدہ بھی شامل ہے۔

یہ حملے Iran کے حمایت یافتہ گروہ کی Red Sea میں کارروائیوں کی وجہ سے کیے گئے جن میں انھوں نے مسلسل تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ Hamas کی حمایت کرنے والے حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ Israel سے تعلق رکھنے والی کشتیوں اور Cargo Ships کو نشانہ بنا رہے ہیں. Airstrikes کی اطلاعات سامنے آنے پر عالمی سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا اور ٹریڈنگ والیوم میں کمی واقع ہوئی ہے . جس سے USD دفاعی انداز اختیار کر گیا. ایک بڑے عالمی بحران کا Risk Factor آنیوالے دنوں میں Global Markets کو دباؤ کا شکار رکھنے کا خدشہ سر اٹھاتا ہوا نظر آ رہا ہے .

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی  20SMA سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2035 ڈالرز کی  سطح  پر ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  Asian Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے .

Gold Price امریکی سیشنز میں 2050 کے قریب آ گئی. Middle East کی صورتحال سے US Bonds Yields چار فیصد سے نیچے آ گئیں.
Gold

اسوقت یہ 2050 کی سطح کے قریب ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 2044 ، 2034 اور 2024 جبکہ مزاحمتی حدیں 2054 ، 2064 اور 2074 ہیں.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button