Gold Price چھ ماہ کی بلند ترین سطح 2010 پر ، Middle East Ceasefire اور US Dollar کا دفاعی انداز.

Lack of Conviction in FOMC Minutes triggered the Demand for Bright Metal

Gold Price چھ ماہ کی بلند ترین سطح 2010 پر آ گئی . Middle East Ceasefire اور US Dollar کے دفاعی انداز نے نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز Asian Markets میں سنہری دھات کی طلب میں اضافہ کیا ہے .

FOMC Minutes کے Gold Price پر اثرات. 

گذشتہ میٹنگ کی پبلش کردہ تفصیلات کے مطابق FOMC کے زیادہ تر پالیسی ساز اراکین کی رائے تھی کہ Rates Tightening Cycle بند نہیں کرنا چاہیئے۔ ان کے خیال میں اسوقت معیشت Inflation کے دباؤ میں ہے ، لہذا Interest Rate میں مزید اضافے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ خیال رہے کہ Federal Reserve  نے جولائی میٹنگ کے دوران Policy Rates میں کوئی اضافہ نہیں کیا تھا۔ اسکے علاوہ Chairman Fed  جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس میں Rates Hike Program بند کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

سخت مانیٹری پالیسی کساد بازاری کا سبب بن سکتی ہے

ریکارڈ کے مطابق اجلاس کے کچھ شرکاء نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ زیادہ سخت Monetary Policy سے Growth Rate میں کمی اور بیروزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے اور یہ صورتحال Recession کی طرف کے جا سکتی ہے۔ انہوں نے U.S Non Farm Payroll کی حالیہ رپورٹس میں غیر معمولی تغیرات کی نشاندہی بھی کی ۔ جس سے Corporate Sector شدید مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔

اسکے باوجود اکثریتی اراکین Terminal Rates  میں مزید اضافے کی حمائت کرتے ہوئے نظر آئے۔ ان کے خیال میں Headline Inflation کو 2 فیصد کے مقررہ ہدف تک لائے بغیر پروگرام بند کرنا معاشی اعتبار سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

متضاد آرا اور بیانات کی وجہ سے  Thanksgiving Holiday سے محدود مارکیٹ میں USD کی طلب میں کمی واقع ہوئی جسکا بھرپور ایڈوانٹیج Gold نے حاصل کیا .

Middle East Ceasefire کے اثرات.

اختتام ہفتہ پر Israel اور Hamas کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی سمیت Gaza میں امداد کی فراہمی پر مشتمل چار روزہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا . Qatar اور خطے کے دیگر ممالک اس کی مدت میں توسیع کی کوششوں میں مصروف ہیں ، تاہم Israeli Armed Fooces کی طرف سے جاری کئے جانے والے بیانات میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز بھرپور آپریشن شروع کر دیا جائیگا. دوسری طرف White House کے ترجمان  نے ایک مرتبہ پھر Israel کے حق دفاع کی غیر مشروط حمایت کی ہے .

اس غیر یقینی صورتحال میں سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں جسکا وژن US Dollar پر محسوس ہو رہا ہے.

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی 20SMA  سمیت تمام Moving Averages سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . اسوقت یہ گزشتہ 6 ماہ کی بلند ترین سطح 2010 ڈالرز کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے  . یہ  Fibonacci کی861.6 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  Asian Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ Bullish Bias کی نشاندہی کر رہا ہے.

Gold Price چھ ماہ کی بلند ترین سطح 2010 پر ، Middle East Ceasefire اور US Dollar کا دفاعی انداز.
Gold Price

یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 2004 ، 1994 اور 1984 جبکہ مزاحمتی حدیں 2014 ، 2024 اور 2034 ہیں.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button