Gold Price محدود رینج میں 2020 کے قریب آ گئی ، US PCE Report کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط
US Bonds Yields climbed after upbeat US GDP Data, waiting for Inflation figures today
Gold Price محدود رینج میں 2020 کے قریب آ گئی ہے . US PCE Report کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں. Federal Reserve کا Inflation کی پیمائش کے لئے فورٹ گیج آج ریلیز کیا جائے گا . جبکہ گزشتہ روز جاری کئے جانیوالے US GDP Data سے US Bonds Yields میں اضافہ ہوا ہے .
US PCE Report سے Gold Price پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟
اس رپورٹ سے CPI اور PPI دونوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے Inflation کے عوام پر اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے اور زیادہ تر اسی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر Federal Reserve اپنی اگلی میٹنگز کے دوران Monetary Policy کے بارے میں فیصلے کرتا ہے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں ان حالات میں جبکہ فیڈرل ریزرو Hike Rate Program بند کر چکا ہے تب Inflation کی حقیقی صورتحال جانچنے کیلئے جیروم پاول اس رپورٹ کے اعداد و شمار آئندہ میٹنگ سے پہلے ضرور چیک کریں گے.
اگر آج جاری ہونیوالی رپورٹ کے اعداد و شمار توقعات سے زیادہ آتے ہیں یعنی PCE کا پرائس انڈیکس توقعات سے زیادہ رہا تو اس کا واضح مطلب یہ لیا جائے گا کہ Inflation کے اثرات معیشت پر زیادہ شدید انداز میں مرتب ہو رہے ہیں جس سے Financial Indicators میں رسک فیکٹر دوبارہ بڑھ جائے گا ،
USD اور اسکے Bonds کی طلب میں اضافہ ہو سکتا ہے اور دیگر عالمی کرنسیز جن میں Euro، Swiss Franc، British ،Pounds Australian Dollar اور New Zealand Dollar شامل ہیں گراوٹ کے شکار ہو سکتے ہیں
ان اثرات کا حتمی اندازہ رپورٹ کے اجراء کے دو گھنٹے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔ فوری نتائج بعض اوقات توقعات کے برعکس ہوتے ہیں۔ دوسری طرف اگر رپورٹ میں Inflation کی شرح کم ہوئی تو اس کے نتیجے میں Commodities بالخصوص Gold اور Platinum کی طلب و قدر میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے یہ ممکنہ طور پر جارحانہ انداز اختیار کر سکتے ہیں اور US Dollar اپنا موجودہ بیئرش رجحان جاری رکھ سکتا ہے۔۔
Bonds Yields میں US GDP Data ریلیز ہونے کے بعد تیزی.
US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ میں رواں سال کے چوتھے کوارٹر میں Advance GDP کی شرح 3.3 فیصد رہی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2.0 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے . اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ تیسرے کوارٹر کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 2.0 فیصد ہی رہی . رپورٹ کے دیگر حصّوں کا جائزہ لیں تو Consumer Spending یعنی صارفین کے حقیقی اخراجات میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا ہے . جس سے عوام کی قوت خرید میں اضافہ ظاہر ہو رہا ہے .
GDP Deflator میں کمی واقع ہوئی ہے اسکی سطح 1.7 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ مارکیٹ توقعات 2.0 تھیں
ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد US Dollar Index میں 50 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی. جبکہ Bonds Yields میں بھی 10 بنیادی پوائنٹس کی بحالی ریکارڈ کی گئی. جن کا وزن سنہری دھات پر محسوس ہو رہا ہے .
دیگر عوامل کے اثرات.
7 اکتوبر سے جاری Israel اور Hamas کے درمیان Middle East War کو شروع ہوئے 100 سے زیادہ روز گزر چکے ہیں اور ابھی تک Ceasefire کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے . بلکہ یہ تنازعہ ایک بڑے عالمی تصادم میں تبدیل ہونے کے خدشات سر اٹھا رہے ہیں . ایرانی حمایت یافتہ حزب الله اور Yemen کے Houthi Rebels کی اس جنگ میں شمولیت سے تیسری عالمی جنگ شروع ہونے کی قیاس آرائیاں بھی سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں
تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت بھی 20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 2020 ڈالرز کی سطح پر ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے US Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ نیوٹرل ہے. 14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطے کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی کیلئے کسی مثبت ٹریگر کا انتظار ظاہر کر رہی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔