Gold Price میں تیزی، US PCE Index فروری میں 2.8 فیصد پر آ گئی.
Inflation Data meets expectations reasoned increased demand in Commodities
Gold Price امریکی سیشنز میں تیزی کے ساتھ 2232 ڈالرز کے قریب آ گئی ہے . US PCE Index کی سالانہ سطح توقعات کے مطابق 2.8 فیصد آنے کے بعد US Dollar Index میں مندی کی لہر جبکہ Commodities کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . Federal Reserve کے آئندہ اجلاس میں Rates Cut Program جون سے پہلے شروع کرنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں
US PCE Index Report کی تفصیلات.
US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری 2024 میں Headline Inflation کی ریڈنگ 2.8 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی.
اگر اسکا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو جنوری میں بھی یہ انڈیکس 2.8 فیصد رہا تھا. دوسری طرف سالانہ Core PCE ریڈنگ 2.9 فیصد آئی ہے . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2.8 فیصد کی توقع کر رہے تھے.
ماہانہ Core PCE کا جائزہ لیں تو اسکی شرح 0.3 آئی ہے ، خیال رہے کہ مارکیٹ توقعات0.3 کی ہی تھیں. Federal Reserve کے Inflation کیلئے Preferred Guage سے Economy کا مثبت منظرنامہ سامنے آیا ہے.
US PCE Report کا Fed Monetary Policy میں کردار.
اس رپورٹ سے CPI اور PPI دونوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے Inflation کے عوام پر اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے اور زیادہ تر اسی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر Federal Reserve اپنی اگلی میٹنگز کے دوران Monetary Policy کے بارے میں فیصلے کرتا ہے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں ان حالات میں جبکہ US Federal Reserve رواں سال Rates Cut Policy شروع کرنے کا اشارہ دے چکا ہے . یہ رپورٹ انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہے .
یہ ڈیٹا US Consumer Price Index کی طرح انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ جس سے امریکی صارفین کی Cost of living اور قوت خرید کا تعین کیا جاتا ہے۔ اس کی اہمیت یوں بھی زیادہ ہے کہ US Monetary Policy کے تعین کیلئے یہ Headline Inflation کی پیمائش کا ترجیحی گیج ہے۔ جس کا حوالہ FOMC کے اجلاس میں ضرور دیا جاتا ہے
تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 2232 ڈالرز کی سطح پر ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر چکا ہے US Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی اور اوور سولڈ ایریا ظاہر کر رہی ہے.
موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 2024 ، 2014 اور 2004 جبکہ مزاحمتی حدیں 2034 ، 2044 اور 2054 ہیں .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔