Gold کی قدر مستحکم ، US Retail Sales اکتوبر میں ١.3 فیصد سے بڑھ گئی.
Golden Metal is trading around 1965 Dollars , near current month's High
European Sessions کے دوران Gold Price رواں ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم نظر آ رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ گزشتہ روز جاری ہونے والی US Retail Sales Report کے توقعات کو مات دیتے ہوئے اعداد و شمار ہیں جن سے US Dollar Index اور 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں کمی واقع ہوئی ہے.
US Retail Sales report کے اعداد و شمار Gold کی قدر پر کیسے اثر انداز ہوئے. ؟
دو ماہ Retailing Industry میں گراوٹ کے بعد US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت 1.3 فیصد بڑھی۔ جبکہ معاشی ماہرین 1.1 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing میں 1.7 فیصد ، Control Group میں 0.6 فیصد جبکہ Gas and Auto Sector میں بھی 1.9 فیصد اضافہ ہوا۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.53 فیصد نوٹ کی گئی ۔ بتاتے چلیں کہ ستمبر 2023ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.47 رہی تھی۔ اس طرح یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی ہے۔
رپورٹ سے ملک میں Headline Inflation واضح طور پر کم ہو رہی ہے ، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Import Prices میں مسلسل چوتھے ماہ کمی آئی ہے . اس طرح Federal Reserve کے پاس آئندہ میٹنگ میں Interest Rates بڑھانے کے امکانات کم ہوئے ہیں . یہی وہ محرک ہے جو کہ DXY میں گراوٹ اور GOLD کی طلب میں اضافہ کا سبب بنا .
Chairman Fed کے بیانات.
اس سے قبل گزشتہ ہفتے Chairman Fed نے اپنی تقریر میں Rate Hike Program بند کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ،، "Central Banks کبھی بھی کوئی Monetary Option بند نہیں کرتے بلکہ ضرورت پڑنے پر انکا موثر استمعال کیا جاتا ہے”. انہوں نے مفصل انداز میں کہا کہ حالیہ عرصے میں FOMC کے فیصلوں سے Headline Inflation میں کمی واقع ہوئی ہے. تاہم ابھی 2 فیصد کے کا ہدف خاصا نیچے ہے جسے حاصل کرنے کیلئے تمام آپشنز کھلی ہیں . ان کے الفاظ کے بعد GOLD دوبارہ اکتوبر کی بلند ترین سطح کے قریب آ گیا .
تکنیکی تجزیہ .
تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی 20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 1956 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے اوپر ہے . یہ Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے European Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے .
اسوقت یہ 1965 کی سطح سے اوپر ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 1954 ، 1944 اور 1934 جبکہ مزاحمتی حدیں 1974 ، 1994 اور 2004 ہیں .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔