Gold Price محدود رینج میں 2050 کے قریب، Middle East War کے باعث US Bonds Yields میں تیزی

Iran launched missile attack near US Consulate in Arbil, Iraq escalating geopolitical tensions

Gold Price محدود رینج میں 2050 کے قریب آ گئی ہے . ایشیائی سیشنز کے دوران Middle East War وسعت اختیار کرنے کے باعث US Bonds Yields میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے . امریکی میڈیا کے مطابق چند گھنٹے قبل Iran کی طرف سے Iraq کے شہر اربیل میں US Consulate کے قریب Ballistic Missile حملہ کیا گیا ہے . جس سے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں.

Middle East War کے Gold Price پر اثرات.

امریکی میڈیا کے مطابق عراقی شہر اربیل میں Iranian Revolutionary Guards کی جانب سے Ballistic Missile حملہ کیا گیا ہے . جس کا ٹارگٹ US Consulate تھا . تاہم ایران نے کہا ہے کہ اسکا نشانہ امریکی قونصلیٹ کی بجائے دہشت گردوں کے ٹھکانے تھے . Tehran انتظامیہ نے Yemen پر جاری حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ Israel اور اسکے حمایتیوں کو اسکے نتائج کا سامنا کرنے پڑے گا.

Qatar کی طرف سے  تیل و گیس سپلائی کی بندش.

ایسے وقت میں جبکہ روس کی طرف سے Natural Gas کی سپلائی میں 40 فیصد کے قریب کمی ہوئی ہے . Europe اور ایشیائی ممالک کی زیادہ تر ضروریات کا دارومدار Qatari LNG پر ہے . Gulf Region کا چھوٹا سا یہ ملک دنیا بھر میں 25 فیصد برآمد کرتا ہے . اس طرح عالمی مارکیٹ میں توانائی کی رسد کا توازن بڑی حد تک اس کے فیصلوں اور سلامتی پر قائم ہوتا ہے .

اگر Qatari LNG طویل عرصے تک بند رہی تو International Energy Agency کے مطابق اس کی قیمتوں میں 400 فیصد تک اضافہ ہونے کا امکان ہے. جس سے ایک نیا Global Financial Crisis جنم لے سکتا ہے . اس فیصلے کے اثرات محض Nat Gas تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ یہ خلیجی ریاست Global Oil Production کا ایک بڑا حصہ بھی مہیا کرتی ہے . جس سے Crude Oil Prices میں بھی اتار چڑھاؤ  کا امکان ہے .

رسک فیکٹر بڑھنے سے USD اور Treasury Bonds کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ، جو کہ Commodities بالخصوص Gold پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے . 

یہ حملے Iran کے حمایت یافتہ گروہ کی Red Sea میں کارروائیوں کی وجہ سے کیے گئے جن میں انھوں نے مسلسل تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ Hamas کی حمایت کرنے والے حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ Israel سے تعلق رکھنے والی کشتیوں اور Cargo Ships کو اپنے زیر انتظام علاقے سے آپریشنز جاری رکھنے کی اجازت نہیں دینگے. Airstrikes کی اطلاعات سامنے آنے پر عالمی سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا اور Energy Prices میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے .

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی  20SMA سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2035 ڈالرز کی  سطح  پر ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  Asian Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے .

Gold Price محدود رینج میں 2050 کے قریب، Middle East War کے باعث US Bonds Yields میں تیزی
Gold

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button