Gold Price کی محدود رینج میں 2060 ڈالرز کے قریب ٹریڈ ، US Bonds Yields میں 4.30 فیصد پر تیزی

Markets looks cautious ahead of FOMC Rate decision , US Dollar gathers strength

Gold Price محدود رینج میں 2060 ڈالرز کے قریب محدود رینج میں  ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہیں . FOMC Rate Decision کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . جس کا ایڈوانٹیج US Dollar اور اس سے منسلک 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields کو حاصل ہوا ہے . جو کہ 4.30 فیصد پر آ گئی ہیں.

مارکیٹس کا محتاط انداز اور Gold Price پر اثرات.

آج  کے معاشی دن کا اختتام  FOMC Rate Decision پر ہو گا . جس کی وجہ سے Commodities کے سرمایہ کار خاصا محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے  US Dollar کی طلب میں اضافہ اور اس سے منسلک 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں اضافہ ہوا ہے . اس محرک سے Gold Price رواں ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آئی ہے .

حالیہ دنوں میں Federal Reserve کی طرف سے Interest Rate میں کمی کے بارے میں  متضاد بیانات سے مارکیٹ موڈ محتاط نظر آ رہا ہے۔

سرمایہ کاروں کی نگاہیں FOMC کے فیصلے سے زیادہ Chairman Fed کی پریس کانفرنس پر مرکوز ہیں۔ کیونکہ Ukraine پر روسی حملے کے بعد شروع ہونیوالے Rate Hike Program کے اختتام کا فیصلہ تو ہو چکا ہے . اب سوال صرف یہ باقی ہے کہ Rates میں کمی کا سلسلہ کب شروع کیا جائیگا؟

Multinational Bank اور معاشی تحقیقاتی ادارے Citi نےپیشگوئی کی ہے کہ Interest Rates میں کمی یعنی Rates cut  جون 2024 سے پہلے شروع کئے جانے کے امکانات انتہائی کم ہیں. یہ وہ محرک ہے جو کہ US Dollar کو حالیہ دنوں کے دوران اپنے کھوئے ہوئے لیولز بحال کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے.

FOMC  فیصلے کی اہمیت

FOMC Monetary Policy کے اثرات نہ صرف United States بلکہ عالمی سطح پر ساری دنیا کی  معاشی سرگرمیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ Global Monetary Policy میں  US Dollar کی حکمرانی ہے۔ دنیا بھر کی Commodities، Commodities Stocks  اور Digital Assets کی قدر کا تعین USD کے ساتھ تقابلے سے کیا جاتا ہے.

یعنی عالمی نظام زر میں US Dollar بنیادی اکائی کی حثیت رکھتا ہے۔ Interest میں اضافے سے دیگر ممالک کیلئے Exchange Cut rates میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے اور Dollar کے مد مقابل دیگر Currencies دباؤ کی شکار ہو جاتی ہیں۔

اس صورتحال میں ایک ہی حل رہ جاتا ہے کہ باقی ممالک بھی Terminal Rates میں اضافہ کریں یا پھر اپنی Currencies کی قدر میں گراوٹ کے لئے تیار ہو جائیں۔ جیسا کہ اوپر بیان ہو چکا ہے کہ Ukraine بحران کے بعد Global Inflation کی انتہائی بلند شرح کنٹرول کرنے کے لئے Fed  نے 15 مرتبہ Policy Rates میں اضافہ کیا جبکہ European Central Bank اس کے مقابلے میں 13 بار ایسا کر چکا ہے۔

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت بھی اپنی  تمام Moving Averages سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ نیوٹرل ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف جانے سے پہلے ایک بڑی Correction کی نشاندہی کر رہا ہے.

Gold Price کی محدود رینج میں 2060 ڈالرز کے قریب ٹریڈ ، US Bonds Yields میں 4.30 فیصد پر تیزی
Gold Technical Chart

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button