Gold Price محدود رینج میں 2400 سے نیچے ، Geopolitical Conflicts کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط

Rising US Bonds Yields are keeping the Bright Metal in Tight Range below the Psychological Level

Gold Price آج  2400  ڈالر سے نیچے محدود رینج میں ٹریڈ کر رہی ہے . Middle East میں جاری کشیدگی اور Strait of Hormuz  کی بندش کے باوجود  Gold نفسیاتی ہدف عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے. دراصل Israel کی جانب سے  Iranian Attack پر فوری ردعمل سے گریز اور تین روز میں مستحکم ہوتا ہوا US Dollar Index قیمتوں کو معمول پر لانے کی ایک اور بڑی وجہ ہے .

Geopolitical Conflicts کس طرح سے Gold Price پر اثر انداز ہو رہے ہیں؟

دو روز سے عالمی رہنما Middle East میں جاری  کشیدگی کم کرنے کے لئے Israel سے کسی بھی جوابی کارروائی سے گریز کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ادھر نتن یاہو  کی سربراہی میں Israeli War Cabinet کا اجلاس چوتھے روز بھی جاری ہے. کسی بڑی جنگ کے خدشے میں کمی سے Commodities جن میں Gold بھی شامل ہے کی قیمتیں محدود رینج میں ٹریڈ کر رہی ہیں.

Israeli Government کی طرف سے جاری کئے جانے والے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ جانی نقصانات سے گریز کرتے ہوئے ایک جامع جواب دینے پر غور کر رہا ہے . ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد Middle East War وسعت اختیار کرنے کے خطرے میں کمی آئی ہے . جس کے نتیجے میں سنہری دھات کی قدر بھی نیچے آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں.

Israel نے ہفتے کے روز Iran کی طرف سے Drone اور Missile حملے کے بعد سے اپنے اگلے قدم پر غور کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں Israeli War Cabinet کا اجلاس آج پیر کو مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا۔

اس دوران عالمی رہنماؤں کی جانب سے خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کے مطالبات زور پکڑتے ہوئے دکھائی دے رہے  ہیں۔ French President ایمانوئل ماکروں نے اپنے بیان میں  کہا کہ ان کا ملک مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم سب کشیدگی میں ممکنہ اضافے سے پریشان ہیں۔

US Industrial Production Report کے بعد Bonds Yields میں اضافہ.

US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں مارچ 2024ء کے دوران Industrial Production Index میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ فروری  کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 0.1 فیصد تھی۔

ڈیٹا کے مطابق Manufacturing Output کی سطح اس ماہ  0.4 فیصد رہی۔ تاہم Capacity Utilization گزشتہ ماہ کی طرح توقعات کے مطابق  78.3 فیصد رہی۔ اس طرح مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی اور معیشت پر Inflation کے دباؤ میں کمی کی عکاسی کر رہی ہے۔

یہی وہ محرک ہے جو  US Bonds Yields کو Rates Cut Policy شروع ہونے کے امکانات میں اضافے کے باوجود اسٹرینتھ دے رہا ہے. اور نتیجے کے طور پر Gold کے سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہا ہے.

Gold Price کا تکنیکی تجزیہ .

تکنیکی اعتباز سے Gold ابھی بھی اپنی  20SMA سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2330 ڈالرز کی  سطح کے قریب ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے لیکن محدود Correction شروع ہونے  کی نشاندہی کر رہا ہے

Gold Price محدود رینج میں 2400 سے نیچے ، Geopolitical Conflicts کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط
Gold Price

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button