گولڈ کی قدر مستحکم ، US Data کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط
سنہری دھات 1960 ڈالرز کے قریب محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے۔
گولڈ کی قدر مستحکم نظر آ رہی ہے۔ تاہم آج جاری ہونیوالے امریکی ڈیٹا کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی اکثریت سائیڈ لائن ہے اور سنہری دھات کی بلش ریلی جیسے تھم سی گئی ہے۔
گولڈ دو روز سے محدود رینج کیوں اختیار کئے ہوئے ہے ؟۔
سنہری دھات گذشتہ دو روز میں 1960 ڈالرز کے قریب اپنی پوزیشن مستحکم کئے ہوئے ہے۔ لیکن یہ امریکی ڈالر اور 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں گراوٹ کا بھرپور فائدہ حاصل نہیں کر سکی۔ جسکی بڑی وجہ مارکیٹ میں Federal Reserve کی آئندہ حکمت عملی کے بارے میں پائی جانیوالی غیر یقینی صورتحال ہے۔
امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے توقع سے زیادہ مثبت اعداد و شمار سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تاریخی گراوٹ دیکھی گئی اور لگ بھگ 6 ماہ کے عرصے میں پہلی بار یہ 100 سے نیچے دیکھا گیا لیکن گولڈ کی ریلی 1960 کی سطح کے قریب جیسےاپنی اسٹرینتھ کھو چکی ہے۔
جمعرات کے روز جاری ہونیوالے ڈیٹا میں پروڈیوسرز ہرائس انڈیکس (PPI) سے بھی مارکیٹ میں Rate Hike Program کی وجہ سے کوئی بڑا اتار چڑھاؤ نہیں آیا۔ ماہرین آج کے سروے ڈیٹا سے امریکی ڈالر میں مندی کا تسلسل رکنے کے امکانات ظاہر کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں فیڈ کے بورڈ آف گورنرز کے رخن کرسٹوفر والر نے آج ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ وہ جولائی کے علاوہ دو بار مزید Cash Rates میں اضافے کے لئے پرامید ہیں۔
انکے بیان کو ڈالر کیلئے پرامید کہا جا سکتا ہے لیکن حتمی ڈائریکشن آج کا ڈیٹا جاری ہونے کے بعد متعین کی جا سکے گی۔ اسی طرح وال اسٹریٹ جرنل نے بھی اپنی تحقیاتی رپورٹ میں جولائی میں 25 بنیادی پوائنٹس اور ستمبر کو غیر واضح کہا ہے۔ جریدے کے مطابق امریکی مانیٹری پالیسی سے زیادہ چینی رسد (Chinese Supply) کے عدم توازن سے امریکی ڈالر بیک فٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ
ٹیکنیکی اعتبار سے گولڈ نیوٹرل جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) اختیار کرتے ہوئے ہوئے 1960 کو محور (Pivot) بنائے ہوئے ہے۔ اور اسی کے قریب انتہائی محدود رینج میں بغیر کسی سمت کے ٹریڈ کر رہا ہے۔
یہ سطح سنہری دھات کو ہمیشہ چیلنج کرتی ہے۔لیکن اسے عبور اور برقرار رکھنے کی صورت میں یہ 1980 تک بآسانی پہنچ جاتا ہے۔ گولڈ اسوقت بھی اپنی 20 اور 50 روزہ موونگ ایوریجز سے اوپر ہے۔ مزید برآں یہ سطح اسکی Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔ اس لئے یہاں پر گولڈ کو رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اس سے اوپر کے ایداف تیزی سے حاصل کرتا ہے
اس کے سپورٹ لیولز 1954، 1944 اور 1934 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1964, 1975 اور 1985 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔