گولڈ میں اتار چڑھاؤ، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

سنہری دھات طلب موجود ہونے کے باوجود گذشتہ ہفتے کے لیولز پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

گولڈ نئے ہفتے کے آغاز میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہے اور گذشتہ ہفتے کے لیول پر ہی ٹریڈ کر رہا ہے۔ تاہم 1960 ڈالر پر سنہری دھات کو فوری اور مضبوط سپورٹ مل رہی ہے۔ رواں ہفتے فیڈرل ریزرو کے فیصلے کا انتظار مارکیٹ موڈ کو کنٹرول کر رہا ہے۔

فیڈرل ریزرو کا فیصلہ اور گولڈ کی سمت

رواں ہفتے 26 جولائی کو Federal Reserve مانیٹری پالیسی فیصلہ کرنے والا ہے۔ تاہم سرمایہ کاروں کو Interest Rate سے زیادہ Rate Hike Program کے جاری رہنے یا بند ہونے کے حوالے سے جیروم پاول کی پریس کانفرنس کا انتظار ہے۔ جو کہ بدھ کے روز FOMC اجلاس کے اختتام پر منعقد ہو گی۔

یاد رہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد Global Financial Crisis کے آغاز سے لے کر اب تک فیڈ 12 بار ٹرمینل ریٹس میں اضافہ کر چکا ہے۔ اسکے باوجود امریکہ میں Headline Inflation نیچے لانے کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا اور گذشتہ ماہ CPI کی شرح 3 فیصد سے اوپر رہی۔ جس سے مارکیٹس میں Recession کا رسک فیکٹر دوبارہ سر اٹھا رہا ہے اور بغیر کسی سمت کے ٹریڈ جاری ہے۔

اس فیصلے کے سامنے آنے پر مارکیٹ پلیئرز کو فیصلہ کن ڈائریکشن مل جائے گی اور ٹریڈنگ والیوم میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ اگر FOMC اجلاس کے بعد چیئرمین فیڈ اپنی پریس کانفرنس میں پالیسی ریٹس میں اضافہ آنے والے مہینوں میں بھی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہیں تو امریکی ڈالر انتہائی جارحانہ انداز اختیار کر جائے گا اور دیگر تمام ٹریڈنگ اثاثے گراوٹ کے شکار ہو سکتے ہیں۔ جبکہ مستقبل قریب میں نرم مانیٹری پالیسی کے عندیے سے رواں ماہ Cash Rate میں اضافے کے باوجود بھی امریکی ڈالر اپنی سمت کھو سکتا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی اعتبار سے گولڈ 1960 کے قریب دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔ اور کوئی واضح سمت نہ ہونے کی وجہ سے طلب (Demand) موجود ہونے کے باوجود سنہری دھات کی بلش ریلی اسٹرینتھ حاصل نہیں کر پا رہی۔ اسکے باوجود وسیع تناظر میں گولڈ کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بلش ہی رہے گا اور 1950 کا لیول بریک ہونے تک یہ قیمتی دھات اپنی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

گولڈ میں اتار چڑھاؤ

اسوقت بھی گولڈ اپنی 20 روزہ ایکسٹینڈڈ موونگ ایوریج سے اوپر ہے جو کہ ہمیشہ خریداری کی بڑی لہر اور بلز کو متحرک کرنے کا باعث بنتی ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 1954، 1935 اور 1914 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1967، 1981 اور 1995 ہیں۔ آج کی ٹریڈ میں اسکا محور (Pivot) 1960 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button