US Stocks میں دن کا منفی اختتام ، Federal Reserve کے بیان سے US Bonds Yields مستحکم

Jerome Powell outcasted the March Rates Cut, raised demand for US Dollar

US Stocks میں دن کا  اختتام منفی انداز میں ہوا ، اگرچہ اختتامی سیشن کے دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے ہونیوالی خرید داری سے کسی حد تک بحالی دیکھنے میں آئی. تاہم گزشتہ روز Federal Reserve کے چیئرمین جیروم پاول کی طرف سے دیے جانے والے بیان سے US Bonds Yields ایک ماہ کی بلند ترین سطح 4.20 فیصد پر آ گئیں. جس کا وزن Commodities اور Stocks پر آ گیا .

March Rates cut زیر غور نہیں، Monetary Policy معمول پر لانے کے لئے انتظار کرنا ہو گا , جیروم پاول 

گزشتہ روز امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران چیئرمین Fed نے FOMC کی مارچ میں شیڈولڈ میٹنگ کے حوالے سے قیاس آ رایوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ تازہ ترین Nonfarm Payroll Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار Inflation کے اثرات میں کمی کی نشاندہی کر رہی ہے. تاہم ابھی ہم اس کے تمام پہلووں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں . اس لئے یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ آئندہ میٹنگ میں Policy rates کم کئے جائیں گے .انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے.

سربراہ Federal Reserve نے واضح کیا کہ Inflation کنٹرول کرنے کی طرح Interest Rate میں کمی بھی ایک بتدریج عمل ہے جسے فوری طور پر نافذ نہیں کیا جا سکتا . تاہم انہوں نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ رواں سے کے اختتام تک Terminal rates کو متوازن کیا جائیگا .

ان کے اس بیان کے بعد US Dollar Index میں زبردست تیزی آئی اور 10 سالہ مدت کی Bonds Yields ایک ماہ کی بلند ترین سطح 4.20 فیصد پر آ گئیں. جبکہ Global Stocks اور Commodities کی طلب میں کمی واقع ہوئی .

US ISM PMI کے US Stocks پر اثرات.

Institute of supply Management کے جاری کردہ سروے کے مطابق Manufacturing کے Purchase Managers Index کی ریڈنگ 53.4 رہی جبکہ اس سے قبل 52.2 کی پیشگوئی کہ جا رہی تھی۔  نئے صنعتی پیداوار آرڈرز گذشتہ ماہ کے 45.6 فیصد سے بڑھ کر 52.4 فیصد پر آ گئے ہیں۔ اس طرح توقعات سے مثبت ڈیٹا US Economy کا مثبت منظرنامہ ظاہر کر رہا ہے۔

انڈسٹری کی ادا کردہ قیمتوں کا انڈیکس 51.4 فیصد رہا۔ جبکہ 49.9 فیصد کا تخمینہ تھا۔ Prices paid میں کمی کا پہلو Inflation  کے  اثرات میں کمی  کی نشاندہی کر رہا ہے تاہم Industrial Employment میں کمی  سے Federal Reserve کیلئے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں سخت Monetary Policy جاری رکھنے کا جواز پیدا ہو گیا ہے۔ یہی وہ محرک ہے جس سے Stocks میں فروخت کا رجحان پیدا ہوا .

مارکیٹ کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا .  انڈیکس 274 پوائنٹس کمی سے 38380 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 38220 سے 38633 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں32 کروڑ 43 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

US Stocks میں دن کا منفی اختتام ، Federal Reserve کے بیان سے US Bonds Yields مستحکم
Dow Jones Composite Index

Nasdaq Composite میں بھی یہی صورتحال رہی   .معاشی سرگرمیاں 31 پوائنٹس کمی  کے ساتھ  15597 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 15471  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم  92 کروڑ 45 لاکھ رہا.

Nasdaq Composite
Nasdaq Composite Index

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button