نیوزی لینڈ ڈالر میں گراوٹ، امریکی ڈالر میں بحالی کی لہر

منفی Chinese GDP Data کے بعد کیوی ڈالر میں فروخت کا رجحان جاری

نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ Chinese GDP Report کے توقعات سے کم اعداد و شمار ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی ڈالر کی قدر میں بحالی کی لہر سے بھی کیوی ڈالر دفاعی انداز اختیار کرتے ہوئے 0.6350 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

Chinese GDP Report کے نیوزی لینڈ ڈالر پر اثرات

دوسرے کوارٹر میں چینی قومی آمدنی 6.3 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 7.3 فیصد کی پیشگوئی تجی۔ اس طرح رواں سال کے دوران چینی معیشت سکڑنے کا عمل جاری ہے۔ جس سے Global Growth اور رسد کے توازن پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ یاد دلاتے چلیں کہ کورونا کی عالمی وباء کے باعث چین میں سخت معاشی اور سماجی پابندیوں کے مرحلہ وار ہٹائے جانے کے باوجود صنعتی پیداوار اور سپلائی بھرپور انداز میں شروع نہیں ہو سکے جس سے مارکیٹ میں کساد بازاری (Recession) کا رسک فیکٹر تقویت اختیار کر رہا ہے۔

حالیہ عرصے میں تائیوان کے معاملے پر US China Tensions اور دیگر Geo-Political وجوہات کی بناء پر بھی دنیا کی دوسری بڑی معیشت وہ فیصلہ کن کردار ادا نہیں کر رہی جو اس نے 2008ء کی کساد بازاری کے دوران یورپ کو اس نکالنے کیلئے کیا تھا۔ تاہم اس کے بعد براک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ادوار میں چین کے ساتھ امریکی تعلقات خاصے کشیدہ رہے ہیں اور امریکہ میں رجسٹرڈ چینی کمپنیوں پر بھاری ٹیرفس عائد کئے جاتے رہے۔ جس کے جواب میں چین نے بھی یورپ اور امریکہ کیلئے سپلائی لائن محدود کر دی تھی۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ چین کے سب سے بڑے ٹریڈ پارٹنرز ہیں علاوہ ازیں چین ان ممالک کی کرنسیز کو عالمی تجارت میں تصفیئے کیلئے بھی استعمال کرتا ہے۔ اس طرح آسٹرلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز کی نہ صرف 60 فیصد سے زائد طلب (Demand) ایشیائی مارکیٹ سے پیدا ہوتی ہے۔ بلکہ چینی معاشی سرگرمیوں میں آنیوالی ٹبدیلیوں سے یہ سب سے زیادہ متاثر بھی ہوتی ہیں۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی اعتبار سے نیوزی لینڈ ڈالر نے کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا آغاز مندی سے کیا۔ ٹریڈنگ چارٹ پر یہ اپنی 20 اور 100 روزہ Moving Averages سے اسوقت بھی اوپر ہے۔ تاہم اسکی پیشقدمی 0.6350 کے قریب تھم گئی ہے۔ اس کے باوجود ہم کہہ سکتے ہیں کہ 0.6300 سے اوپر یہ اپنے بلش زون میں ہی رہے گا۔ تاہم یہ نفسیاتی ہدف بریک ہونے پر اسکا Bearish Chanel شروع ہو جائے گا۔

نیوزی لینڈ ڈالر میں گراوٹ، امریکی ڈالر میں بحالی کی لہر

یہ نفسیاتی مارک اس لئے بھی اہم ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 0.6330, 0.6310 اور 0.6280 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6360، 0.6380 اور 0.6410 ہیں۔ تئزی مزاحمت کے بعد یہ رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button