NZDUSD ایشیائی سیشنز میں 0.6300 سے اوپر مستحکم ، Chinese Caixin PMI کے اثرات.

Manufacturing Purchase Managers Index extracted 50.8 percent in December 2023

NZDUSD  کی قدر مستحکم نظر آ رہی ہے جس جی بنیادی وجہ Chinese Caixin PMI Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار ہیں . جن کے مطابق دسمبر میں ایشیائی ملک کی Economy ایک مرتبہ پھر بحالی کی طرف جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . Kiwi ڈالر رواں سال کے پہلے ٹریڈنگ سیشن کے دوران 0.6300 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .

Chinese Caixin PMI Report کی تفصیلات۔

S&P Global کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں Purchase Managers Index ایک مرتبہ پھر مثبت زون میں داخل ہو گیا اور اسکی ماہانہ ریڈنگ 50.8 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 50.4 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ نومبر  کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 50.3 فیصد تھی۔

رپورٹ مرتب کرنے والی سروے ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا ہے کہ Chinese Economy بحالی کے دور سے گزر رہی ہے۔ جسے Global Markets میں طلب کے توازن اور معاشی سرگرمیوں میں کمی کے دباؤ کا سامنا ہے۔ Property Sector میں آنیوالے بحران اور تعمیراتی پروجیکٹس بند ہونے سے خام مال کی رسد کو Supply Shock کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود دسمبر میں China کا معاشی کم بیک ناقابل یقین ہے . جس سے مستقبل میں Global Economy پر گہرے اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے .

اعداد و شمار چینی مارکیٹس میں تیار شدہ اشیاء کی اپنی لاگت سے وپپر کی سطح پر فروخت کے رجحان کہ عکاسی کر رہے ہیں۔

NZDUSD  پر  اثرات۔

چین Australia  اور New Zealand کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے۔ ان دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی حجم 85 ارب ڈالرز ماہانہ ہے۔ چینی صنعتی شعبہ 10 ارب ڈالرز کی Commercial Metals نیوزی لینڈ   سے درآمد کرتا  ہے۔ جو اس کی  معیشت کا 22 فیصد بنتا ہے۔ اسی ٹریڈ سے NZD کی طلب پیدا ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں امریکہ کے ساتھ سپلائی ایشوز سامنے آنے پر دنیا کی دوسری بڑی معیشت نے آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز اپنی عالمی تجارت میں بطور کلیئرنگ کرنسیز استعمال کرنا شروع کئے ہیں۔ چین اور اس سے جڑی خبریں اسی بناء پر ان ممالک کے Financial Indicators پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

NZDUSD  رواں سال رواں سال کے پہلے ٹریڈنگ سیشن کے دوران  0.6300 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Kiwi Dollar کی یہ اہم ترین نفسیاتی سطح ہے جس کے بعد یہ چھ ماہ  کی بلند ترین سطح پر آ جائے گا۔ جس کے بعد اسکا Bullish Regression channel شروع ہو جاتا ہے۔ جس کا اختتامی پوائنٹ 0.6500  کے قریب ہے۔

NZDUSD ایشیائی سیشنز میں 0.6300 سے اوپر مستحکم ، Chinese Caixin PMI کے اثرات.
NZDUSD

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button