NZDUSD میں 0.6000 سے نیچے مندی، NZ Business Confidence رواں ماہ 22.9 فیصد پر آ گئی.
Latest Survey indicates Economic Crisis amid Chinese Growth Concerns and raising Inflation
NZDUSD میں 0.6000 کے قریب مندی دیکھی جا رہی ہے ، رواں ماہ NZ Business Confidence کے اعداد و شمار دو ماہ تک معاشی بحالی دکھانے کے بعد ایک مرتبہ پھر 22.9 فیصد پر سمٹنے سے Kiwi Dollar کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں.
واضح رہے کہ آج جاری کئے جانیوالے ڈیٹا میں Business Confidence توقعات سے منفی رہا ہے .جس کے بعد Asian Sessions کے دوران Kiwi Dollar کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے.
NZDUSD پر NZ Business Survey کے اثرات.
Business NZ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق New Zealand Business Survey کی سطح 22.9 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 34.7 فیصد کی توقع کر رہے تھے . اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ فروری کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ کی ریڈنگ 34.7 فیصد ہی رہی تھی . اس طرح یہ رپورٹ مارکیٹ توقعات سے خاصی منفی اور معاشی سرگرمیوں میں کمی کو ظاہر کر رہی ہے . جس کے بعد New Zealand Dollar کی طلب میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے .
Chinese Economic Growth کے اثرات.
New Zealand کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر China ہے .جس کے ساتھ اس کی 70 فیصد سے زاید تجارت ہی نہیں ہوتی بلکہ ایشیائی ملک International Trade میں تصفیے کے لئے Kiwi Dollar ہی استمعال کرتا ہے . یہ وجہ ہے کہ اس کرنسی کی سب سے زیادہ طلب Chinese Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے .
Covid 19 کی عالمی وبا کے بعد Chinese Government نے اپنے ملک میں سخت سماجی اور معاشی پابندیاں عاید کئے رکھیں . جس کی وجہ سے Global Supply Disruption پیدا اوراسکے سب سے زیادہ اثرات New Zealand اور Australia پر مرتب ہوئے . جن کے Trade Balance تاریخ میں پہلی بار خسارے میں آ گئے . کیونکہ تجارت کا حجم 25 ارب سالانہ سے کم ہوتا ہوا محض 6 ارب ڈالرز رہ گیا .
اگرچہ چند ماہ قبل ان پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی کر دی گئی ہے لیں اس کے نتائج معاشی سست روی اور Deflation کی صورت میں سامنے آئے ہیں. اس حوالے سے Beijing نے کئی اقدامات کئے تاہم ان کے خاطر خواہ نتائج مرتب نہیں ہو سکے . کیونکہ Economic Data اشیاء کی اپنی لاگت سے بھی کم قیمت پر فروخت کو ظاہر کر رہا ہے . چینی انڈسٹری اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اور قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہیں۔
تکنیکی تجزیہ.
ٹیکنیکی اعتبار سے چار گھنٹوں کے چارٹ پر کیوی ڈالر 0.6000 کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ تاہم رسک فیکٹر بیرز کو متحرک کر سکتا ہے واضح رہے کے اس سطح پر 20 روزہ موونگ ایوریج اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ ہے لہذا یہ اسکا مستحکم زون تصور کیا جاتا ہے .لیکن 0.5980 کی سپورٹ بریک ہونے پر اسکا Bearish Regression Chanel شروع ہو جاتا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔