NZDUSD کی قدر میں بحالی ، حکومت سازی کے لئے معاہدہ طے پا گیا ، کرسٹوفر لگزن
Kiwi Dollar reached near 0.6050 during Asian Sessions
NZDUSD کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے . نئے وزیر اعظم کے لئے مضبوط ترین امیدوار کرسٹوفر لگزن نے تصدیق کی ہے کہ Act Party اور New Zealand First Party کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد انہوں نے حکومت سازی کے لئے مطلوبہ اکثریت حاصل کر لی ہے . جس کے بعد ایک ماہ سے جاری Political Turmoil کے خاتمے کی توقع پیدا ہو گئی ہے .
NEW Zealand Dollar میں جاری Political Turmoil کیا ہے .؟
14 اکتوبر کو ہونے والے عام انتخابات میں کوئی بھی Political Party فیصلہ کن اکثریت حاصل نہ کر سکی یوں ملک ایک بڑے بحران کا شکار تھا . بتاتے چلیں کہ نیشنل پارٹی 122 میں سے 48 سیٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی . لگ بھگ دو ہفتوں تک جاری رہنے والی سیاسی کشمکش کے بعد فرسٹ پارٹی نے آج گزشتہ روز مارک لکسن کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا . .
وہ ایسے وقت میں اقتدار سنبھال رہے ہیں جبکہ ملک میں Inflationکی شرح 4 اور گروتھ ریٹ 7 فیصد کے قریب ہے . تاہم Economy کے لئے سب سے بڑا چیلنج Exports میں ہونے والی کمی اور Chinese Economy کی سست روی ہیں ، جو کہ ملک کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے . NZD کی 80 فیصد طلب چینی مارکیٹس سے ہے پیدا ہوتی ہے .
سیاسی اختلافات کے باوجود لکسن سابق خاتون وزرائے اعظم بالخصوص جسنڈا آرڈرن کی سیاسی بصیرت کے معترف ہیں . آج پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے آرڈرن اس صدی کی سب سے بہترین شخصیت ہیں جنہوں نے بدترین عالمی بحرانوں میں ملک کو ان سے بچائے رکھا .
کرسٹوفر مارک لکسن کا تعارف.
NZ National Party سے تعلق رکھنے والے دائیں بازو کے 53 سالہ کرسٹوفر مارک لکسن ملک کی انتہائی کامیاب بزنس مین اور امیر ترین شخصیت ہیں . وہ 2020 میں پہلی بار Member of Parliament منتخب ہوئے . COVID کی عالمی وبا اور Ukraine پر روسی حملے کے بعد وہ سابق وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں .
University of Canterbury سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ملٹی نیشنل کمپنی یونی لیور میں ملازمت اختیار کی . وہ 2013 میں اس کی کینیڈین شاخ کے چیف ایگزیکٹو بنے ، یہ انکے پروفیشنل کیریئر کا نقطہ عروج تھا . 2016 میں وطن واپسی کے بعد انہوں نے ریٹیل اسٹورز چین کا آغاز کیا اور اس سے اگلے سال یعنی 2017 میں نیوزی لینڈ نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی . 2021 سے وہ قائد حزب اختلاف کا کردار ادا کر رہے ہیں .
NZDUSD کا ردعمل.
Asian Sessions کے دوران NZDUSD نفسیاتی سطح 0.6050 کے قریب آ گیا ہے ، یہ اسکی Fibonacci کی 61.8 فیصد ریترسمنٹ اور 200 روزہ موونگ ایوریج بھی ہے . 14 روزہ RSI اسوقت 70 سے اوپر ہے جو Bullish Momentum جاری رہنے کی نشاندہی کر رہی ہے .
0.6000 سے اوپر اسکا Bullish Regression Chanel۔ اوپر کی طرف 0.6080 کی مذاحمت عبور کرنے پر اسکے لئے 0.6100 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) اور اس سے اوپر کیلئے دروازہ اوپن ہو جائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔