NZDUSD میں 0.5900 سے نیچے مندی، Chinese Retail Sales مارچ میں 3.5 فیصد پر آ گئی.

Downbeat Chinese Financial Data squeezed demand for New Zealand Dollar in Asian Sessions

NZDUSD کی قدر میں 0.5900 کے نفسیاتی ہدف سے نیچے مندی دیکھی جا رہی ہے۔ توقعات سے منفی Chinese Retail Sales Report  جاری ہونے سے New Zealand Dollar پر  Asian Sessions کے دوران منفی  اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ دوسری طرف Middle East War وسعت اختیار کرنے کے خدشے سے US Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

Chinese Retail Sales Report اور Industrial Production کی تفصیلات

National Statistics Bureau کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں Industrial Production کی سالانہ سطح 4.5 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 5.4 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ معاشی ماہرین کیلئے گزشتہ ماہ کے یہ  منفی  اعداد و شمار حیران کن ہیں۔ کیونکہ فروری میں  یہ ریڈنگ 10 فیصد سے اوپر رہی تھی۔

دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور سب سے بڑی صنعتی پاورDeflation کی شکار ہو رہی تھی۔ اگر رپورٹ کے دیگر پہلوؤں پر نظر ڈالیں تو جنوری سے مارچ تک یعنی رواں سال کے پہلے کوارٹر  کے دوران Fixed Assets Investment کی حکومتی سیکٹر میں سالانہ سطح 2.9 فیصد جبکہ نجی شعبے میں منفی 0.7 فیصد آئی ہے۔ جس سے چینی نجی کمپنیوں پر دباؤ کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔

سب سے بڑا سرپرائز  آج جاری ہونیوالی Chinese Retail Sales Report میں اشیائے ضروریہ کی سیلز 3.5 فئصد رہی جبکہ اس سے قبل  4.5 فیصد کی توقع تھی۔ اس طرح فروری کی نسبت عام لوگوں کی قوت خرید میں بھی کمی آئی ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مارچ  کے دوران ملک میں Unemployment کی شرح  6.0 فیصد رہی  ہے۔ جو کہ گزشتہ ماہ  5.2 فیصد تھی ۔ ان نمبرز سے بھی Chinese Economy میں سست روی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

Kiwi Dollar کا Chinese Financial Data سے تعلق۔

چین New Zealand اور Australia کا سب سے بڑا Trading Partner ہے۔ دونوں ممالک کی 60 سے 70 فیصد تجارت اسی کے ساتھ ہوتی ہے۔ جس کے نتیجے میں ان Currencies کی سب سب زیادہ طلب  بھی Asian Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں چین International Trade میں Clearance کیلئے بھی ان Currencies  کو استعمال کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ Chinese Financial Reports کے اثرات خود China سے زیادہ Australia  اور New Zealand پر پڑتے ہیں۔

NZDUSD کا ٹیکنیکی جائزہ۔

چار گھنٹوں کے Trading Chart پر New Zealand Dollar نفسیاتی سطح 0.5900 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bearish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 200 روزہ Moving Average  ہے .

NZDUSD میں 0.5900 سے نیچے مندی، Chinese Retail Sales مارچ میں 3.5 فیصد پر آ گئی.
NZDUSD

یہاں سے  Kiwi Dollar سپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسوقت یہ اپنی بیئرش 20SMA سے نیچے  ہے۔ اس کے   سپورٹ لیولز 0.5860, 0.5830 اور 0.5805 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.5885, 0.5905 اور 0.5930 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button