NZDUSD کی قدر میں بحالی، NZ Employment Report ریلیز کر دی گئی.
Upbeat Financial data raised demand for Kiwi Dollar in Asian Sessions
NZ Employment Report ریلیز کر دی گئی جس کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد Asian FX Sessions کے دوران New Zealand Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا. تاہم معاشی ماہرین Unemployment Rate کو مقرر کردہ اہداف سے اوپر قرار دیتے ہوئے مستقبل قریب میں RBNZ Monetary Policy میں کسی بھی تبدیلی کو خارج از امکان قرار دے رہے ہیں. جس کا براہ راست ایڈوانٹیج Kiwi Dollar نے حاصل کیا.
NZ Employment Report کی تفصیلات.
New Zealand Department of Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال دوسرے کوارٹر میں بیروزگاری کی سطح 4.6 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل 4.7 فیصد کی پیشگوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق Job Growth میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا ہے. جبکہ ابتدائی ڈیٹا میں 0.3 کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا ۔ اگر اس کا تقابلہ پہلے کوارٹر کے ساتھ کریں. تو سابقہ ریڈنگ 0.3 فیصد آئی تھی .
ڈیٹا کا سب سے منفی پہلو Labor Cost میں ہونیوالا اضافہ ہے ، جو کہ چھ ماہ کی بلند ترین سطح 3.8 فیصد پر آ گیا ہے ۔ یہ Economy بالخصوص Fiscal System پر Inflation کے گہرے اثرات کو ظاہر کر رہا یے۔
NZDUSD کا تکنیکی جائزہ.
ٹیکنیکی اعتبار سے چار گھنٹوں کے چارٹ پر کیوی ڈالر 0.6000 کے قریب ٹریڈ کرتے ہوئے. مزاحمتی حد عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ تاہم رسک فیکٹر بیرز کو متحرک کر رہا ہے. واضح رہے کے اس سطح پر یہ 20 روزہ موونگ ایوریج اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ حاصل کر سکتا ہے . لہذا یہ New Zealand Dollar کے Bullish Regression Chanel کا آغاز ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔