NZDUSD میں بحالی ، توقعات سے مثبت NZ PMI ریلیز کر دی گئی.

Purchase Managers Index indicates Economic Recovery amid Chinese Growth Concerns

NZ PMI ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد NZDUSD میں بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے. توقعات سے مثبت Purchase Managers Index معاشی بحالی کی نشاندہی کر رہا ہے ،

NZDUSD پر New Zealand PMI Report کے اثرات.

Business NZ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق New Zealand Purchase Managers Index کی سطح 47.0 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 46.1 فیصد کی توقع کر رہے تھے . اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ ستمبر کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ کی ریڈنگ 45.1 فیصد  رہی تھی . اس طرح یہ رپورٹ مارکیٹ توقعات سے مثبت  تاہم  اس کے چند حصے Inflationary Pressure میں اضافہ  ظاہر کر رہے  ہیں . جس کے بعد New Zealand Dollar کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے .

Chinese Economic Growth کے اثرات.

New Zealand کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر China ہے .جس کے ساتھ اس کی 70 فیصد سے زائد تجارت ہی نہیں ہوتی. بلکہ ایشیائی ملک International Trade میں تصفیے کے لئے Kiwi Dollar ہی استمعال کرتا ہے . یہ وجہ ہے کہ اس کرنسی کی سب سے زیادہ طلب Chinese Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے . 

Covid 19 کی عالمی وبا کے بعد Chinese Government نے اپنے ملک میں سخت سماجی اور معاشی پابندیاں عاید کئے رکھیں . جس کی وجہ سے Global Supply Disruption پیدا اوراسکے سب سے زیادہ اثرات New Zealand اور Australia پر مرتب ہوئے . جن کے Trade Balance تاریخ میں پہلی بار خسارے میں آ گئے . کیونکہ تجارت کا حجم 25 ارب سالانہ سے کم ہوتا ہوا محض 6 ارب ڈالرز رہ گیا .

اگرچہ چند ماہ قبل ان پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی کر دی گئی ہے لیں اس کے نتائج معاشی سست روی اور Deflation کی صورت میں سامنے آئے ہیں. اس حوالے سے Beijing  نے کئی اقدامات کئے تاہم ان کے خاطر خواہ نتائج مرتب نہیں ہو سکے . کیونکہ Economic Data اشیاء کی اپنی لاگت سے بھی کم قیمت پر فروخت کو ظاہر کر رہا ہے . چینی انڈسٹری اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اور  قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہیں۔

NZDUSD کا تکنیکی جائزہ.

NZ PMI ریلیز ہونے کے بعد ٹیکنیکی اعتبار سے چار گھنٹوں کے چارٹ پر کیوی ڈالر  0.5900 کے قریب  ٹریڈ کرتے ہوئے اس اہم نفسیاتی سطح کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم رسک فیکٹر بیرز کو متحرک کر سکتا ہے.  واضح رہے کے  اس سطح پر 20 روزہ موونگ ایوریج اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ ہے لہذا یہ اسکا  آخری مضبوط زون تصور کیا جاتا ہے .

NZDUSD 18TH November 2024
NZDUSD 18TH November 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button