NZDUSD کی قدر میں مندی ، NZ Commodity Index ریلیز کر دیا گیا.

Downbeat Trade Data raised uncertainity on holding High Rates, squeezed demand for New Zealand Dollar

NZ Commodity Index ریلیز کر دیا گیا جس کے بعد NZDUSD کی قدر میں مندی دیکھی جا رہی ہے . مسلسل دوسرے ماہ توقعات سے منفی ڈیٹا جاری ہونے پر Rates Cut Policy پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی . جس کے باعث Asian Markets میں Kiwi Dollar کی طلب کم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے.

New Zealand Commodity Price Index کی تفصیلات۔

ANZ Group کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں Commodity Index کی سطح اگرچہ گزشتہ ماہ کی نسبت بحال ہوئی تاہم توقعات سے خاصی کم رہی ۔ خیال رہے کہ جون  میں یہ  1.5 فیصد سکڑ گئی تھی ۔ اس طرح New Zealand Dollar  کی قدر میں 1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ مرتب کرنیوالی ٹیم  نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا ہے کہ اگر بین الاقوامی سطح پر Energy Resources کی قیمتوں میں اضافے اور Chinese Economy کی بحالی  جاری رہی تو New Zealand کی Metals Exports  میں آئندہ چند ماہ کے دوران کمی  ہو سکتی ہے جس سے Commodities Price Index مستقبل میں  مزید  سکڑنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ China نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا Trade Partner ہے ، NZD کی سب سے زیادہ طلب Chinese Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے. یہی وجہ ہے کہ چینی معیشت میں آنیوالی تبدیلیوں کے سب سے زیادہ اثرات اس کے Financial Indicators پر ہی مرتب ہوتے ہیں .

NZDUSD کا ردعمل.

رپورٹ پبلش ہونے کے بعد US Dollar  کے مقابلے میں NZD کی قدر میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جو کہ  اسوقت  0.5900 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.

NZDUSD کی قدر میں مندی ، NZ Commodity Index ریلیز کر دیا گیا.
NZDUSD as on 5th August 2024 during Asian Sessions

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button