NZDUSD کی قدر میں تیزی ، NZ Commodity Index ریلیز کر دیا گیا.
Downbeat Trade Data raised uncertainity on holding Rates, surged demand for New Zealand Dollar
NZ Commodity Index ریلیز کر دیا گیا جس کے بعد NZDUSD کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . مسلسل دوسرے ماہ توقعات سے مثبت ڈیٹا جاری ہونے پر Rates Cut Policy پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی . جس کے باعث Asian Markets میں Kiwi Dollar کی طلب بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے.
NZ Commodity Price Index کی تفصیلات۔
ANZ Group کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں Commodity Index کی سطح گزشتہ ماہ کی نسبت بحال ہوتے ہوئے توقعات کے برعکس 3.5 فیصد بڑھ گئی ۔ خیال رہے کہ جون میں یہ منفی 1.5 فیصد رہی تھی ۔ جس کے نتیجے میں New Zealand Dollar کی قدر ایک فیصد بحالی ہوئی ہے۔
رپورٹ مرتب کرنیوالی ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا ہے کہ اگر بین الاقوامی سطح پر Energy Resources کی قیمتوں میں اضافے اور Chinese Economy کی بحالی جاری رہی تو New Zealand کی Metals Exports آئندہ چند ماہ کے دوران بڑھنے کا امکان ہے. جس سے Commodities Price Index مستقبل میں مزید مستحکم ہو سکتا ہے.
خیال رہے کہ China نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا Trade Partner ہے. NZD کی سب سے زیادہ طلب Chinese Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے. یہی وجہ ہے کہ چینی معیشت میں آنیوالی تبدیلیوں کے سب سے زیادہ اثرات اس کے Financial Indicators پر ہی مرتب ہوتے ہیں .
NZDUSD کا ردعمل.
رپورٹ پبلش ہونے کے بعد US Dollar کے مقابلے میں NZD کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جو کہ دو ماہ بعد 0.6300 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔