USDJPY کی قدر میں تیزی ، محتاط مارکیٹ موڈ اور US Bonds Yields میں تیزی۔
جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔
USDJPY میں تیزی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ جسکی بنیادی وجوہات US Shut Down کا خدشہ اور اس کے باعث US Bonds Yields میں آنیوالی تیزی ہے۔ امریکی ڈالر ایشیائی کرنسی کے خلاف 11 ماہ کی بلند ترین سطح 148.90 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
USDJPY پر اثرانداز ہونیوالے عوامل۔
امریکہ میں ایک مرتبہ پھر قرض کی حد ختم ہونے پر حکومت کے ڈیفالٹ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ گذشتہ سال کے دوران عارضی طور اس مسئلے کو سینیٹ کی کمیٹی نے خصوصی فنڈنگ کے ذریعے حل کیا تھا۔ تاہم اس بار یہ معاملہ اس حد تک سنگین شکل اختیار کر گیا ہے کہ یکم اکتوبر کو تمام امریکی محکمے بند ہونے کا امکان ہے۔
یہی وجہ ہے کہ رسک فیکٹر کو بھانپتے ہوئے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں۔ آج امریکی ڈالر انڈیکس 10 ماہ کی بلند ترین سطح 106 پر دیکھا گیا۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں دیگر تمام کرنسیز اور ٹریڈنگ اثاثے محدود رینج میں مندی کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں ۔ ادھر امریکی ڈالر کے ساتھ منسلک 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
مذاکراتی عمل میں کیا پیشرفت ہوئی؟
آج US Shut Down کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ڈیموکریٹس اور ریپبلن اراکین سینیٹ ڈیل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ نے دعوی کیا ہے کہ صورتحال کو قابو کرنے کے لئے مذاکرتی عمل میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔
کیا بینک آف جاپان اوپن مارکیٹ مداخلت کر سکتا ہے۔؟
حالیہ عرصے کے دوران جاہانی ین میں شدید گراوٹ کو باوجود اور امریکی ڈالر کے اپنی ڈرا کی یوئی ریڈ لائنز عبور کرنے کے باوجود بینک آف جاپان نے زبانی دعووں کے باوجود عملی طور پر متبادل مانیٹری ٹولز استعمال کرنے سے گریز کیا ہے۔ تاہم گذشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران گورنر کازو اوئیڈا اپنی تعیناتی کے بعد اس حوالے سے خاصے پراعتماد دکھائی دیئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مداخلت موثر اور بھرپور ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ تمام کرنسیز معمول کے مطابق ٹریڈ کریں۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
ٹیکنیکی طور پر 4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ٹریڈ کرتے ہوئے بلش منظرنامہ اپنائے ہوئے ہے۔ خیال رہے کہ 20SMA کی سطح 147.30 جبکہ 50 روزہ اوسط 144.93 پر ہے جسے اس نے رواں ماہ کے آغاز پر عبور کیا تھا۔
موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 148.40 , 148.10 اور 147.80 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 149.10 , 149.40 اور 149.80 ہیں تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 150 اور اس سے اوپر کیلئے دروازہ اوپن ہو جائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔