USDJPY محتاط انداز اختیار کئے ہوئے۔ اوپن مارکیٹ مداخلت کا خدشہ.

جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر نفسیاتی ہدف 145 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔

USDJPY محتاط انداز اختیار کئے ہوئے پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم بینک آف جاپان کی طرف سے اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Intervention) کے پیش نظر ٹریڈنگ والیوم خاصا کم ہے۔

اوپن مارکیٹ مداخلت کیا ہے اور یہ USDJPY پر کیسے اثرانداز ہوتی ہے۔ ؟

کرنسی ویلیو کنٹرول کرنے کے لئے فاریکس مارکیٹ میں بانڈز کی فروخت کو اوپن مارکیٹ مداخلت کہا جاتا ہے۔ اسے متبادل مانیٹری ٹولز تصور کیا جاتا ہے۔ یعنی اگر سینٹرل بینک افراط زر (Inflation) کنٹرول کرنے کیلئے Interest Rate نہ بڑھا رہا ہو تو یقینی طور پر ملکی کرنسی کا Foreign Exchange Rate نیچے آتا ہے۔

زیادہ Circulatory Money واپس لینے اور لوکل کرنسی کی طلب (Demand) جنریٹ کرنے کیلئے سرمایہ کاری بانڈز مارکیٹ میں فروخت کئے جاتے ہیں۔ جس سے اسکی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس طریقہ کار کو گذشتہ 16 ماہ کے دوران بینک آف جاپان (BOJ) موثر طریقے سے استعمال کر چکا ہے۔ اپریل 2022ء سے لے کر نومبر تک سابق گورنر ہارو ہیکو کروڈا نے چار بار اوپن مارکیٹ مداخلت کی اور Yen Exchange Rate کو مستحکم کیا۔ لیکن انکے جانشین کازو اوئیڈا کئی بار اعلان کرنے کے باوجود بھی اسے استعمال نہیں کر پائے حالانکہ امریکی ڈالر نے کئی بار انکی بیان کردہ ریڈ لائن عبور کی۔ لیکن تمام تر انتظامات کے باوجود بھی یہ انتہائی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

کیا یہ طریقہ کار مسلسل استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ؟

کوئی بھی سینٹرل بینک اسے ایک خاص حد تک استعمال کرتا ہے۔ کیونکہ فروخت کئے گئے بانڈز میچور ہونے پر انکا منافع بھی ادا کیا جاتا ہے۔ لہذا ان آپریشنز کیلئے شارٹ کی بجائے لانگ ٹرم بانڈز استعمال کئے جاتے ہیں تا کہ مانیٹری اتھارٹی کو مناسب وقت مل سکے۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

ٹیکنیکی اعتبار سے جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ حرکاتی اوسط اسے بلش سپورٹ مہیا کرتی ہے۔ تاہم ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسے Overbought ایریا میں ظاہر کر رہا ہے۔ یعنی اس سطح پر اصلاح (Correction) کا دور شروع ہو سکتا ہے۔ 4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بلش ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹرز یہاں پر فروخت کے مواقع ظاہر کر رہے ہیں۔

USDJPY محتاط انداز اختیار کئے ہوئے۔ اوپن مارکیٹ مداخلت کا خدشہ

یہاں پر سپورٹ لیولز 145.05 , 144.30 اور 143.80 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 145.60 , 146.10 اور 146.80 ہیں۔ اسکا محور 145 کی سطح برقرار رکھنا ہے۔ پہلی مزاحمت عبور کرنے پر یہ رواں سال کی بلند ترین سطح پر آ جائے گا جس کے بعد بالترتیب 148 اور 150 کے دروازے اوپن ہو جائیں گے۔ تاہم تیسری سپورٹ بریک ہونے پر یہ 140 کی طرف جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button