EURUSD کی قدر میں تیزی ، US Non Farm Payroll کے اثرات .

. یورو کئی ہفتوں کی بلند ترین سطح ١.0730 پر آ گیا . 

EURUSD کی قدر میں تیزی کا رجحان جاری ہے  ، US Non Farm Payroll کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں کمزوری کا بھرپور  ایڈوانٹیج یورپی کرنسی نے حاصل کیا ہے اور کئی ہفتوں کی بلند ترین سطح ١.0730  پر آ گیا ہے.

US Non Farm Payroll کے EURUSD پر اثرات.

US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ماہ امریکی لیبر مارکیٹ میں 1 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 80 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ ستمبر کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 3 لاکھ 36 ہزار ہی رہی تھی ۔ بعد ازاں نظر ثانی شدہ فگرز 3 لاکھ 30 ہزار آئے تھے۔

US Non Farm Payroll ریلیز کی دی گئی۔ امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی

بیروزگاری کی شرح میں اضافہ اور فی گھنٹہ اجرت میں کمی۔

رہورٹ کی ہیڈلائن  توقعات سے منفی رہی اور  Unemployment Rate بڑھ کر 3.9 فیصد پر آ گیا ہے۔ جس کا تخمینہ 3.8 فیصد تھا۔ بتاتے چلیں کہ گذشتہ ماہ بیروزگاری کی شرح 3.5 فیصد تھی۔ فی گھنٹہ اجرت (Average Hourly Earning) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 0.3 فیصد کے تخمینے کو مات دیتے ہوئے یہ 0.2 فیصد پر آ گیا ہے۔

گھریلو ملازمین اور صنعتی شعبے کے کانٹریکٹس۔

ڈیٹا کے مطابق ایک ماہ کے معاشی دورانئے میں گھریلو ملازمین کے 3 لاکھ 48 ہزار کانٹریکٹس کینسل ہوئے جبکہ 86 ہزار اضافے  توقع تھی۔ اسی طرح صنعتی پیداواری شعبے (Manufacturing Sector) میں 36 ہزار ملازمین نکالے گئے۔ خیال رہے کہ ان میں 16 ہزار اضافے کی توقع تھی

رپورٹ کے تمام حصوں کا جائزہ لیں تو اسے منفی اعداد و شمار کا مجموعہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ لیکن جاری ہونیوالے کانٹریکٹس کی تعداد خاصی مایوس کن  رہی ہے۔  گھریلو ملازمین کی تعداد میں مسلسل دوسرے ماہ کمی واقع ہوئی ہے۔ جو امریکی عوام کا معیار زندگی نیچے آنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتبار سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو  تمام موونگ ایوریجز کے سے اوپر موجود ہے  جبکہ اسکا ریلٹیو اسٹرینتھ انڈیکس بھی 70 سے اوپر ریڈنگ کو ظاہر کر رہا ہے . اس طرح تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر مثبت منظر نامہ  پیش کر رہے ہیں .

EURUSD کی قدر میں تیزی ، US Non Farm Payroll کے اثرات .

اسکے سپورٹ لیولز 1.6730 ، 1.0650 اور 1.0630 جبکہ مزاحمتی حدیں 1.0750 ، 1.0730  اور 1.0820 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنے بلش زون میں داخل ہو جائیگا . جبکہ یہاں پر اسے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریترسمنٹ بھی حاصل ہو جائیگی ، جس کے بعد یہ اپنے اس زون میں داخل ہو جائیگا جہاں پر سائیڈ لائن بلز کی سپورٹ بھی ریلی میں شامل ہو کر اسکے لئے 1.0900 کے نفسیاتی لیول اور اس سے اوپر کے دروازے اوپن کر دے گا .

اگر اسکی موونگ ایوریجز کی بات کریں تو اسکی 20SMA اسوقت 1.0750 پر آ گئی ہے جسے یہ وسطی سیشن کے دوران پہلے ہی عبور کر چکا ہے .

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button