گولڈ کی قدر میں تیزی ، چینی معاشی ڈیٹا اور غزہ کی صورتحال.

سرمایہ کار نسبتاً محفوظ سمجھے جانے والے اثاثوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں . ان میں سرفہرست سنہری دھات ہے

گولڈ کی قدر میں تیزی نظر آ رہی ہے . جسکی بنیادی وجوہات توقعات سے مثبت چینی معاشی ڈیٹا اور غزہ کی بدلتی ہوئی کشیدہ صورتحال اور جنگ میں وسعت کے خطرات ہیں. جن سے عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار نسبتاً محفوظ سمجھے جانے والے اثاثوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں . ان میں سرفہرست سنہری دھات ہے . جو آج رواں ماہ کی بلند ترین سطح 1940 پر ٹریڈ کرتا ہوا  دیکھا گیا .  سرمایہ کار

چینی معاشی ڈیٹا کے اجرا سے گولڈ کی قدر میں اضافہ.

چینی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں جی ڈی پی کی سطح 1.3 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین 1.00 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اس طرح کورونا کی عالمی وباء کے بعد پہلی بار یہ ریڈنگ مثبت رہی ہے۔ جو کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے متحرک ہونے کی علامت ہے۔ بتاتے چلیں کہ ایشیائی ملک کے معاشی مسائل عالمی مارکیٹس پر منفی اثرات مرتب کئے ہوئے ہیں۔

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد گولڈ کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا. خیال رہے کہ  سنہری دھات کی دنیا میں سب سے زیادہ خرید و فروخت چینی مارکیٹس میں ہوتی ہے . چینی مرکزی بینک بھی اپنے 25 فیصد فارن ایکسچینج ریزروز گولڈ میں منتقل کر چکا ہے جن کا مجموعی حجم 45 ارب ڈالرز بنتے ہیں . چینی معیشت کے متحرک ہونے سے کماڈتیز بالخصوص گولڈ پر انتہائی مثبت اثرات مراتب ہوئے ہیں .

غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور امریکی ڈالر کا دفاعی انداز.

فلسطینی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہسپتال پر بمباری کے نتیجے میں  500 سے زیادہ افراد جان بحق ہو گئے ہیں جبکہ شدید زخمیوں کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہے . اسرائیلی حکومت نے واقعے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں تباہی حماس کے راکٹ حملے سے ہوئی ہے .

انسانیت سوز واقعے کے بعد فلسطینی صدر محمود عبّاس ، اردن کے شاہ عبدللہ اور دیگر عرب راہنماؤں نے امریکی صدر جو بائڈن کے ساتھ طے شدہ ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں، جو صیہونی ریاست کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آج تل ابیب پہنچ رہے ہیں . ادھر ایرانی سپریم راہنما آیت الله الی الخامنائی نے خبردار کیا ہے کہ ارض مقدس پر ہونے والی وحشیانہ کاروایئوں کا بدلہ لیا جائے گا.

گزشتہ روز  ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا تھا  کہ اسرائیل کو فلسطین پر حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے دھمکی دی ہے کہ   کہ آئندہ چند گھنٹوں میں اگر غزہ  پر حملے‘ نہ رُکے تو اسرائیل کے خلاف پیشگی کارروائی کی جا سکتی ہے

وائٹ ہاؤس کی طرف سےمنگل کے روز  جاری کئے جانیوالے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں پائیدار جنگ بندی کی حمائت کرتا ہے  تاہم انہوں نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کی.

تازہ ترین پیشرفت کے بعد عالمی سطح پر سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں . جس سے امریکی ڈالر کی طلب و قدر میں کمی واقع ہوئی ہے . دریں اثنا ایران کی طرف سے اسرائیل پر حملے کے بیانات سے کروڈ آئل کی سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے . جس سے آنیوالے دنوں میں مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال دیکھنے میں آ سکتی ہے . جس سے دھاتوں کی طلب میں اضافہ ہونے کا امکان ہے .

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے گولڈ اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر آ گیا ہے . جبکہ 1860 کی مزاحمتی سطح عبور کرنے پر اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہا . ایشیائی سیشنز کے دوران اور یورپی مارکیٹس کے آغاز پر گولڈ کا مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ ریلٹو اسٹرینتھ انڈیکس اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ مثبت سمت میں پیشقدمی کی نشاندہی کر رہا ہے . 

گولڈ کی قدر میں تیزی ، چینی معاشی ڈیٹا اور غزہ کی صورتحال.

ایک ہفتے کے دوران گولڈ اپنی قدر 120 ڈالرز کے قریب بحال کرنے میں کامیاب رہا ہے . بالخصوص 1900 کی نفسیاتی سطح عبور کرنے پر اسکے ساتھ سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کی سپورٹ بھی شامل ہو گئی ہے . موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1934 ، 1924 اور 1914 جبکہ مزاحمتی حدیں 1944 ، 1954 اور 1964 ہیں .

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button