RBA Monetary Policy کا اعلان، آسٹریلیئن ڈالر میں گراوٹ

ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے پالیسی ریٹس کو بغیر تبدیلی کے 4.10 فیصد پر برقرار رکھا۔

RBA Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

RBA Monetary Policy کی تفصیلات

ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) نے تمام پیشنگوئیوں کو مات دیتے ہوئے Interest Rate کو 4.10 فیصد سالانہ کی سطح پر برقرار رکھا ہے۔ اس طرح گذشتہ ماہ توقعات کے برعکس ریٹس بڑھانے کی طرح اس بار Rates Hike Program کو معطل کر کے آسٹریلوی مرکزی بینک نے ایک اور سرپرائز دیا ہے۔

RBA Monetary Policy

مرکزی کمیٹی کے دو روز سے جاری اجلاس کے اختتام پر جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حالیہ رپورٹس میں افراط زر (Inflation) کی سطح میں واضح کمی آئی ہے اور لیبر مارکیٹ پر دباؤ میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ جس کے باعث Official Cash Rate کو جون 2023ء کی سطح پر ہی برقرار رکھا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ آئندہ ماہ عالمی اور ملکی معاشی صورتحال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

مارکیٹ کا ردعمل

مانیٹری پالیسی فیصلے کے بعد آسٹریلیئن ڈالر میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ AUDUSD کی قدر 0.28 فیصد کمی کے ساتھ 0.6700 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کو بریک کرتے ہوئے 0.6652 پر آ گیا ہے۔

آسٹریلیئن ڈالر

دیگر کرنسیز کے مقابلے میں بھی Aussie Dollar دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button