EURUSD میں تیزی ، توقعات سے مثبت Eurozone Services PMI ریلیز

European Financial Reports expanded demand for the Currency in the European Sessions

EURUSD کی قدر میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ، جس کی بنیادی وجہ اپریل میں Eurozone Services PMI کی توقعات سے مثبت ریڈنگ ہے. جو کہ گزشتہ تین ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی ہے  . European FX Sessions کے دوران یہ 1.0770 کے قریب آ گیا ہے.

Eurozone Services PMI کی تفصیلات۔

Hamberg Commercial Bank کے تحقیقاتی ونگ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران Euro Zone  کا Purchase Managers Index نمایاں اضافے کے ساتھ  53.1 فیصد رہا. جبکہ اس سے قبل 52.9 کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ مارچ کے سروے سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ انڈیکس 52.2 فیصد رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ ماہ کے اعداد و شمار  تین ماہ کے دوران European Services Sector کی بلند ترین ریڈنگ رہی ۔ تحقیقاتی ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا ہے انڈیکس میں مسلسل بحالی  ظاہر کر رہی ہے کہ European Economy حقیقی معنوں میں Challenges کے باوجود اس Global Financial Crisis سے باہر آ رہی ہے ۔ جس کی بنیادی وجہ Ukraine War  اور روس پر عائد ہونیوالی سخت ترین پابندیوں کے بعد خطے میں آنیوالا   Energy Crisis بنا تھا.

خیال رہے کہ  یہ فگرز Covid19 کی عالمی وباء کے دوران دیکھے گئے تھے۔ معاشی ماہرین Inflation کی اس لہر کے بعد نئے سال کے پہلے کوارٹر میں  Growth Rate بڑھنے کی توقع کر رہے ہیں.

Eurozone Sentix Investor Confidence کی تفصیلات 

 

جاری کئے جانیوالے سروے ڈیٹا کے مطابق رواں ماہ  Investor Index کی شرح منفی 3.6 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل منفی 4.9 فیصد کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ اس طرح خطے میں Corporate Sector جو کہ Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے فیصلہ سازی کے لئے سازگار نہیں لگ رہا تھا مسلسل تیسرے ماہ رپورٹس سے مثبت رہا۔ جو کہ Inflationary Pressure میں کمی کی علامت ہے۔

۔  European Common Currency نے ریلیز ہونے والے  اس ڈیٹا کا بھرپور ایڈوانٹیج حاصل کیا کیونکہ ڈیٹا میں  Headline Inflation کی شرح کم آئی ہے اور European Central Bank اور کرسٹین لیگارڈ کیلئے سخت Monetary Policy پر طویل عرصے سے جاری ابہام کا خاتمہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے.

EURUSD کا تکنیکی جائزہ.

آج تکنیکی اعتبار سے EURUSD  ابھی بھی اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے اوپر آ گیا ہے   جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے .  تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر مثبت منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0770 کے قریب آ گیا ہے.

EURUSD میں تیزی ، توقعات سے مثبت Eurozone Services PMI ریلیز
EURUSD after European Financial Data

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button