NZDUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، Chinese Retail Sales اپریل میں 2.3 فیصد پر آ گئی.

New Zealand Dollar lost early gains after downbeat Chinese Financial Data

NZDUSD کی قدر میں 0.6100 کے نفسیاتی ہدف سے اوپر محدود رینج دیکھی جا رہی ہے۔ توقعات سے منفی Chinese Retail Sales Report  جاری ہونے سے New Zealand Dollar پر  Asian Sessions کے دوران منفی  اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

دوسری طرف گزشتہ روز جاری ہونیوالی US Industrial Production اور Jobless Claims کے بعد US Dollar Index میں 104.55 کے قریب بحالی ہوئی ہے . جس سے Kiwi Dollar سمیت دیگر تمام Currencies دفاعی انداز اختیار کر گئی ہیں.

Chinese Retail Sales اور Industrial data کی تفصیلات.

National Statistics Bureau کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں Industrial Production کی سالانہ سطح 6.7 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 5.4 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ معاشی ماہرین کیلئے گزشتہ ماہ کے یہ  منفی  اعداد و شمار حیران کن ہیں۔ کیونکہ فروری میں  یہ ریڈنگ 4 فیصد سے اوپر رہی تھی۔

2nd Largest Economy in the World اور سب سے بڑی صنعتی پاورDeflation کی شکار ہو رہی تھی۔ اگر رپورٹ کے دیگر پہلوؤں پر نظر ڈالیں تو جنوری سے مارچ تک یعنی رواں سال کے پہلے کوارٹر  کے دوران Fixed Assets Investment کی حکومتی سیکٹر میں سالانہ سطح 2.9 فیصد جبکہ نجی شعبے میں منفی 0.7 فیصد آئی ہے۔ جس سے چینی نجی کمپنیوں پر دباؤ کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔

سب سے بڑا سرپرائز  آج جاری ہونیوالی Chinese Retail Sales Report میں اشیائے ضروریہ کی سیلز 2.3 فئصد رہی جبکہ اس سے قبل  3.4 فیصد کی توقع تھی۔ اس طرح فروری کی نسبت عام لوگوں کی قوت خرید میں بھی کمی آئی ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مارچ  کے دوران ملک میں Unemployment کی شرح  6.0 فیصد رہی  ہے۔ جو کہ گزشتہ ماہ  5.2 فیصد تھی ۔ ان نمبرز سے بھی Chinese Economy میں سست روی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

NZDUSD کا Chinese Financial Data سے تعلق۔

چین New Zealand اور Australia کا سب سے بڑا Trading Partner ہے۔ دونوں ممالک کی 60 سے 70 فیصد تجارت اسی کے ساتھ ہوتی ہے۔ جس کے نتیجے میں ان Currencies کی سب سب زیادہ طلب  بھی Asian Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں چین International Trade میں Clearance کیلئے بھی ان Currencies  کو استعمال کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ Chinese Financial Reports کے اثرات خود China سے زیادہ Australia  اور New Zealand پر پڑتے ہیں۔

 ٹیکنیکی جائزہ۔

چار گھنٹوں کے Trading Chart پر New Zealand Dollar نفسیاتی سطح 0.6100 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bearish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 200 روزہ Moving Average  ہے .

NZDUSD
NZDUSD

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button