Silver Price محدود رینج میں 28 ڈالرز کے قریب ، Geopolitical Conflicts کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط
Rising US Bonds Yields are keeping the Precious Metal in Tight Range above the Psychological Level
Silver Price آج 28 ڈالر کے قریب محدود رینج میں ٹریڈ کر رہی ہے . Middle East میں جاری کشیدگی اور Strait of Hormuz کی بندش کے باوجود Silver نفسیاتی ہدف برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے. دراصل Israel کی جانب سے Iranian Attack پر فوری ردعمل سے گریز اور تین روز میں مستحکم ہوتا ہوا US Dollar Index قیمتوں کو معمول پر لانے کی ایک اور بڑی وجہ ہے .
Geopolitical Conflicts کس طرح سے Gold Price پر اثر انداز ہو رہے ہیں؟
دو روز سے عالمی رہنما Middle East میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لئے Israel سے کسی بھی جوابی کارروائی سے گریز کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ادھر نتن یاہو کی سربراہی میں Israeli War Cabinet کا اجلاس پانچویں روز بھی جاری ہے. کسی بڑی جنگ کے خدشے میں کمی سے Commodities جن میں Silver بھی شامل ہے کی قیمتیں محدود رینج میں ٹریڈ کر رہی ہیں.
Israeli Government کی طرف سے جاری کئے جانے والے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ جانی نقصانات سے گریز کرتے ہوئے ایک جامع جواب دینے پر غور کر رہا ہے . ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد Middle East War وسعت اختیار کرنے کے خطرے میں کمی آئی ہے . جس کے نتیجے میں نقرئی دھات کی قدر بھی نیچے آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں.
Israel نے ہفتے کے روز Iran کی طرف سے Drone اور Missile حملے کے بعد سے اپنے اگلے قدم پر غور کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں Israeli War Cabinet کا اجلاس آج بھی بھی جاری رہا۔
اس دوران عالمی رہنماؤں کی جانب سے خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کے مطالبات زور پکڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ French President ایمانوئل ماکروں نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا ملک مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم سب کشیدگی میں ممکنہ اضافے سے پریشان ہیں۔
US Industrial Production Report کے بعد Bonds Yields میں اضافہ.
US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں مارچ 2024ء کے دوران Industrial Production Index میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ فروری کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 0.1 فیصد تھی۔
ڈیٹا کے مطابق Manufacturing Output کی سطح اس ماہ 0.4 فیصد رہی۔ تاہم Capacity Utilization گزشتہ ماہ کی طرح توقعات کے مطابق 78.3 فیصد رہی۔ اس طرح مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی اور معیشت پر Inflation کے دباؤ میں کمی کی عکاسی کر رہی ہے۔
یہی وہ محرک ہے جو US Bonds Yields کو Rates Cut Policy شروع ہونے کے امکانات میں اضافے کے باوجود اسٹرینتھ دے رہا ہے. اور نتیجے کے طور پر Commodities کے سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہا ہے.
Silver Price کا تکنیکی تجزیہ .
تکنیکی اعتباز سے Silver اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ 28.00 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے اوپر اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر لی ہے .Asian Session کے آغاز پر Silver کا مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ Over Sold Conditions کی نشاندہی کر رہا ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔