Silver Price تیزی کے ساتھ 24 ڈالرز سے اوپر ، US Dollar Index میں مندی اور Nonfarm Payroll کا انتظار

Weakness in US Dollar Index lifted the Commodities ahead of Labor Market data

Silver Price میں تیزی کا تسلسل آج Asian Sessions کے دوران نقرئی دھات 24 ڈالر سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے ، گزشتہ روز جاری ہونے والی US Financial Reports کے بعد Dollar Index میں مندی کی لہر کا بھرپور ایڈوانٹیج Commodities نے حاصل کیا . 

US Data کے Silver Price پر اثرات.

US Bureau of Labor Statistics  کی طرف سے جاری کئے جانیوالے Weekly Jobless Claims میں Unemployment Benefits کیلئے دی جانیوالی درخواستوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار رہی ، جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 22 ہزار کی پیشگوئی کی جا رہی تھی . اگر اس کا تقابلہ گزشتہ ہفتے کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 2 لاکھ 19 ہزار تھی . 

اس طرح US Nonfarm Payroll سے پہلے مجموعی طور پر پورے ماہ کے Unemployment Claims کی اوسط تعداد 2 لاکھ 20 ہزار رہی ہے .  ڈیٹا سے Federal Reserve کی آئندہ میٹنگ میں نرم Monetary Policy کیلئے راہ ہموار ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . یہی وہ محرک ہے جو Dollar Index میں کمی اور Silver Price میں اضافے کا سبب بنا ہے .

Japanese Yen مستحکم ہونے سے Commodities کی طلب میں اضافہ.

Bank of Japan کے گورنر کازو اویدہ نے Japanese Prime Minister کشیدا کو لکھے گئے خط میں Inflation کنٹرول کرنے کے لئے فوری اقدامات پر زور دیا  ، جن میں wages میں اضافہ اور Economic Outlook پر نظر ثانی شامل ہیں. انہوں  نے وزیر اعظم کو جاپانی معیشت کی صورتحال اور اس پر Global Financial Crisis کے اثرات بارے تفصیل سے آگاہ کیا ہیں . 

گورنر اویدہ نے   ملازمتوں کے مواقع پر بات چیت کی . انہوں نے مفصل انداز میں وزیر اعظم کو بتایا کہ Jobs Opportunities اور Wages میں اضافہ دو الگ الگ پہلو ہیں پہلے کا تعلق Growth Rate اور دوسرا Inflation سے مشروط ہوتا ہے . کازو اویدہ نے مزید کہا کہ  Headline Inflation کی شرح 2 فیصد کے مقرر کردہ ہدف تک آ جائیگی تب Labor Market  خود کار نظام کے تحت Wages میں اضافہ کر دے گی. تاہم اس کے لئے حکومتی سطح پر ریفارمز کی ضرورت ہے .

ان کے اس بیان سے Japanese Yen کی طلب میں اضافہ ہوا ، جو کہ Asian Markets میں Commodities Trade کی کلیرنگ کرنسی ہے . لہذا اس کے براہ راست اثرات نقرئی دھات کی قدر پر بھی  مرتب ہوئے.

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے Silver  اپنی 20SMA  سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ 24 ڈالرز کی نفسیاتی سطح کے قریب ہے .اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر لی ہے .Asian Session  کے دوران Silver کا مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطے کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی کی نشاندہی کر رہا ہے.

Silver Price تیزی کے ساتھ 24 ڈالرز سے اوپر ، US Dollar Index میں مندی اور Nonfarm Payroll کا انتظار
Silver Price

موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 24.20 ، 23.90 اور 23.65 جبکہ مزاحمتی حدیں 24.35 ، 24.65 اور 24.85 ہیں .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button