US Dollar Index میں تیزی ، US Nonfarm Payroll میں 3 لاکھ 53 ہزار ملازمتوں کا اضافہ.
Upbeat report surged US Bonds Yields, Commodities and Stocks suffers
US Dollar Index میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . US Nonfarm Payroll میں 3 لاکھ 53 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ظاہر ہونے کے بعد Bonds Yields میں بھی تیزی آئی ہے . جبکہ Gold اور Silver سمیت Commodities اور Stocks میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے .
US Nonfarm Payroll Report کی تفصیلات۔
US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق جنوری کے دوران US Labor Market میں 3 لاکھ 53 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 80 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ دسمبر کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 2 لاکھ 16 ہزار رہی تھی ۔ تاہم بعد ازاں نظر ثانی شدہ ڈیٹا میں یہ اعداد و شمار 2 لاکھ 33 ہزار پر آ گئے تھے..
Unemployment Rate میں کمی اور Average Hourly Earnings میں اضافہ۔
رہورٹ کی Headline توقعات سے مثبت رہی اور Unemployment Rate توقعات کے مطابق 3.7 فیصد پر آ گیا ہے۔ جو کہ گزشتہ ماہ بھی اتنا ہی تھا. Average Hourly Earnings میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .
گھریلو ملازمین اور صنعتی شعبے کے کانٹریکٹس۔
ڈیٹا کے مطابق ایک ماہ کے معاشی دورانئے میں گھریلو ملازمین کے 3 لاکھ 17 ہزار کانٹریکٹس جاری ہوئے جبکہ اس سے قبل مارکیٹ توقعات 1 لاکھ 40 ہزار کی تھیں۔ اسی طرح Manufacturing Sector میں 23 ہزار ملازمین بھرتی کئے گئے ۔ خیال رہے کہ ان میں 5 ہزار اضافے کی توقع تھی
رپورٹ کے تمام حصوں کا جائزہ لیں تو اسے مثبت اعداد و شمار کا مجموعہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ جاری ہونیوالے کانٹریکٹس کی تعداد انتہائی حوصلہ افزاء رہی ہے۔ گھریلو ملازمین کی تعداد میں سابقہ رپورٹ میں کمی کے بعد رواں ماہ اضافہ ہوا ۔ جو معیشت اور معیار زندگی پر Inflation کے اثرات میں کمی کو ظاہر کر رہا ہے۔
US Dollar Index کا ردعمل۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد US Dollar Index میں تیزی دیکھی جا رہی ہے ۔ ملازمتوں میں اضافے سے Inflation کے دباؤ میں کمی ظاہر ہو رہی ہے۔ اس پہلو کو لے کر US Dollar Index کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .
Gold اسوقت 32 ڈالرز کی کمی سے 229 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ پلاڈیئم 10ڈالر اضافے سے 944 ڈالرز پر آ گیا ہے۔ ادھر Platinum چار ڈالرز نیچے 901 ڈالرز فی اونس پر محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
US Trading Sessions کے دوران US Dollar کے خلاف Euro ایک فیصد مندی کے ساتھ 1.0800 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ GBPUSD بھی 0.35 فیصد مندی کے ساتھ 1.2650 کا دفاع کر رہا ہے۔ Swiss Franc کے مقابلے میں USD اسوقت تیزی کی لہر کے ساتھ 0.8640 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔