USDCHF میں گراوٹ ، SNB کی طرف سے Foreign Exchange Reserves کمی کے بعد 657 بلین پر آ گئے .
US Dollar plummets to 0.8800 during European Sessions
USDCHF میں گراوٹ نظر آ رہی ہے ، جسکی بنیادی وجہ SNB کی طرف سے Foreign Exchange Reserves کمی ہے . جو کہ 4 سال کی کم ترین سطح 657 بلین فرانک پر آ گئے ہیں . European Sessions کے دوران Swiss Franc کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے .
SNB نے Foreign Exchange Reserves میں کمی کیوں کی اور اس کے USDCHF پر کیا اثرات مرتب ہوئے.؟
Swiss National Bank نے 2019 کے بعد پہلی بار Franc کی Liquidity بڑھانے کے لئے Foreign Exchange Reserves میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے بعد ایک تہائی Foreign Currencies کو Gold ، دیگر Precious Metals اور Swiss Franc میں تبدیل کیا ہے ، جس کی بنیادی وجہ رواں سال مارچ میں آنیوالے Banking Crisis کے بعد مالیاتی نظام کو مضبوط اور Default کے خدشات کم کرنا ہے . US Dollar کی بڑے پیمانے پر فروخت سے اسکی قدر میں کمی جبکہ Swiss Franc کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . اسی سے آنے والے دنوں میں Monetary Policy میں نرمی کی بھی پیشگوئی کی جا رہی ہے .
مارکیٹ کا ردعمل .
SNB کے ان اقدامات کے بعد USD to Franc کی قدر میں کمی واقع ہوئی ، European Sessions کے دوران یہ 0.8800 کا دفاع کرتا ہوا نظر آ رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔