یورپی اسٹاکس میں مندی ، UBS نے Credit Suisse کیلئے تحفظ کا معاہدہ ختم کر دیا

UBS کی اپنی اسٹاک ویلیو میں 4 اضافہ ہوا ہے لیکن مجموعی طور پر مارکیٹس کا منظر نامہ منفی ہے

یورپی اسٹاکس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کی بنیادی وجہ یونین بینک آف سوئٹزر لینڈ (UBS) کی طرف سے رواں سال مارچ میں مبیینہ طور پر دیوالیہ ہو جانے والے کریڈٹ سوئس بینک کی پروٹیکشن کیلئے دیا جانیوالا 10 بلین فرانک کا بیل آوٹ  پیکج ختم کرنے کا اعلان ہے. جس کے بعد اگرچہ UBS کی اپنی اسٹاک ویلیو میں 4 اضافہ ہوا ہے لیکن مجموعی طور پر مارکیٹس کا منظر نامہ منفی ہے

یونین بینک آف سوئٹزر لینڈ کا بیل آوٹ پیکج کیا تھا اور یورپی اسٹاکس پر اسکے منفی اثرات کیوں مرتب ہوے.؟

رواں سال مارچ میں امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے تین ملتی نیشنل بنکوں کے دیوالیہ ہونے سے شروع ہونے والا سلسلہ  بہت جلد عالمی بنکنگ بحران میں تبدیل ہو گیا . جس کی لپیٹ سوئٹزر لینڈ جیسا مضبوط مالیاتی ساکھ رکھنے والا ملک بھی آ گیا اور 155 سالہ معاشی تاریخ کا حامل Credit Suisse بینک بھی سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کی لپیٹ میں آ کر  لیکویڈیٹی کرائسس کی وجہ سے دیوالیہ ہو گیا .

ڈیل  میں دیگر مرکزی بنکوں کا  کردار

واقعے کے دو روز بعد نیشنل بینک آف سوئٹزرلینڈ کی کوششوں اور دنیا کے پانچ طاقتور سینٹرل بنکس کی ضمانتوں کے بعد UBS نے 10 ارب سوئس فرانک میں ہنگامی بنیادوں پر کریڈٹ سوئس کے انتظامی امور سنبھالے ، خیال رہے کے یہ مکمل بیل آوٹ پیکج 100 بلین سوئس فرانک سے تجاوز کر گیا تھا . اور اس عرصے کے دوران یونین بینک بھی ڈیفالٹ کرنے سے بال بال بچا تھا . جن پانچ مرکزی بنکس نے اس ڈیل میں اہم کردار ادا کیا تھا ان میں امریکی فیڈرل ریزرو ، یورپی سینٹرل بینک اور بینک آف جاپان بھی شامل نمایاں تھے. .

یورپی مارکیٹس میں مندی کی بڑی وجہ ایک نیے بنکاری بحران کا خدشہ ہے جو عالمی نظام زر کو کھوکھلا کر سکتا ہے . یہ بھی بتاتے چلیں کہ صرف دو روز قبل بھاری ٹیکسز عاید کے جانے کی وجہ سے اٹلی کے تمام بنکوں میں بھی سنگین بحران پیدا ہو گیا تھا جس کے بعد اطالوی حکومت نے مجوزہ ٹیکسز واپس لے لیے تھے .

مارکیٹس کی صورتحال

FTSE100 میں کاروباری سرگرمیوں کی ابتدا سے ہے منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے . انڈیکس 91 پوائنٹس کی کمی سے 7525 پر آ گیا ہے . اسکی ٹریڈنگ رینج 7507 سے لے کر 7618 کے درمیان ہے . جبکہ مارکیٹ میں 24 کروڑ 60 لاکھ شیرز ٹریڈ ہو چکے ہیں. بتاتے چلیں کہ بنکنگ اسٹاکس میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے .

یورپی اسٹاکس میں مندی ، UBS نے Credit Suisse کیلئے تحفظ کا معاہدہ ختم کر دیا

DAX30 میں بھی یہی صورتحال جاری ہے. انڈیکس 147 پوائنٹس کی کمی سے 15849 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے . اسکی کم ترین سطح 15803 ہے جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 3 کروڑ ٥٩ لاکھ ہے .

DAX30سوئس مارکیٹ انڈیکس  64 پوائنٹس کی گراوٹ سے 11085 پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ مارکیٹ میں اسوقت تک محض 1 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہوا ہے . 

SMI

CAC40 ، FTSEMIB اور IBEX35 میں بھی کم شیئرز والیوم اور منفی سمت میں ٹریڈ جاری ہے .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button