USDCHF میں گراوٹ ، توقعات سے منفی Swiss CPI ریلیز.
Financial Data indicated alleviated Inflation, raised demand for Swiss Franc
Swiss CPI Report ریلیز کر دی گئی ہے، جس کے بعد USDCHF میں 0.8800 کے قریب مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . آج جاری کئے جانیوالے ڈیٹا کے مطابق نومبر 2024 میں Headline Inflation توقعات کے برعکس 0.7 فیصد پر آ گئی .
Consumer Price Index مسلسل پانچویں ماہ Swiss National Bank کے مقرر کردہ ہدف سے نیچے رہا. جس سے Monetary Policy بارے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا. اسی وجہ سے Swiss Franc کی طلب میں اضافہ ہوا.
Swiss CPI Report کی تفصیلات.
Federal Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2024ء کے دوران Headline Inflation توقعات کو مات دیتے ہوئے 0.7 فیصد پر آ گئی۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.8 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ Consumer Price Index تین سال کی کم ترین سطح. اور مسلسل پانچویں بار افراط زر Swiss National Bank کے مقرر کردہ ہدف سے نیچے آ گئی ہے ۔ جو کہ معاشی سرگرمیوں کی بھرپور بحالی ظاہر کر رہی ہے .
Swiss Economy کے لیے اثرات
Consumer Price Index کے مسلسل نیچے رہنے کا مطلب یہ ہے کہ Swiss Economy فی الحال استحکام کے مراحل سے گزر رہی ہے۔ افراط زر میں کمی نے Monetary Policy کو مزید مؤثر بنانے کے مواقع پیدا کیے ہیں. اور اس سے Swiss Franc کے لیے مثبت جذبات بھی پیدا ہوئے ہیں۔
یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ Swiss National Bank کی حکمت عملی افراط زر کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی ہے. اور مستقبل میں مزید مضبوط معاشی سرگرمیوں کی توقع کی جا سکتی ہے۔
Swiss CPI کی اہمیت
Consumer Price Index معیشت میں قیمتوں کے عمومی رجحان کو ظاہر کرنے کا ایک بنیادی پیمانہ ہے۔ Swiss CPI میں کمی کا مطلب ہے کہ اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں استحکام ہے، جو معیشت کے لیے کئی اہم اشارات فراہم کرتا ہے:
- Price Stability
افراط زر کی کم سطح ظاہر کرتی ہے کہ Swiss Economy میں قیمتوں پر دباؤ کم ہو رہا ہے. جو صارفین کی قوت خرید کو بہتر بنانے کا اشارہ ہے۔ - Monetary Policy کے امکانات
CPI کے مسلسل کم رہنے سے SNB کو اپنے شرح سود کے فیصلوں میں نرمی کا موقع مل سکتا ہے۔ کم افراط زر کے ساتھ، SNB کی جانب سے Early Rates Cut کی ضرورت کم ہو جاتی ہے. جس سے معیشت کو طویل مدتی استحکام ملتا ہے۔
USDCHF کا ردعمل.
رپورٹ پبلش ہونے کے بعد Swiss Franc کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے. کیونکہ Inflation میں کمی سے SNB کی آئندہ میٹنگ میں Early Rates Cut کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا. ۔ اس کے مقابلے میں آج کے Asian Sessions سے دفاعی انداز اپنائے نظر آنیوالا USD مزید گراوٹ کا شکار نظر آیا . اسوقت یہ 0.8800 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔