Swiss Franc کی قدر میں شدید گراوٹ. SNB Monetary Policy میں 25 بنیادی پوائنٹس کی کمی.
USDCHF rose after Early gains with unexpected move by Swiss National Bank
Swiss Franc کی قدر میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے . SNB Monetary Policy میں 25 بنیادی پوائنٹس کی کمی کے بعد USDCHF یورپی سیشنز کے دوران 0.8950 سے اوپر بحال ہوا ہے . Swiss National Bank کے توقعات کے برعکس اقدام سے European Currency کی طلب میں کمی آئی ہے .
SNB Monetary Policy کی تفصیلات.
Swiss National Bank کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق Monetary Policy Committee نے دو روزہ میٹنگ کے اختتام پر Policy Rates میں 25 بنیادی پوائنٹس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
اعلان کے مطابق حالیہ عرصے کے دوران Swiss Consumer Price Index میں واضح کمی کے بعد Executive Board کے ممبران نے Swiss Economy کی موجودہ صورتحال کو اطمنان بخش قرار دیتے ہوئے Strict Monetary Policy کو بلاجواز قرار دیا . مزید براں آئندہ اجلاس میں Financial Reports کی بنیاد پر فیصلوں پر بھی اتفاق کیا گیا .
بتاتے چلیں کہ Swiss National bank دنیا کا واحد Central bank ہے جس کی Monetary Policy Meeting ماہانہ کی بجائے کواٹرلی بنیادوں پر منعقد کی جاتی ہے .
حالیہ معاشی رپورٹس Swiss Economy کے بارے میں کیا نشاندہی کر رہی ہیں ؟
حالیہ دنوں کے دوران ریلیز کیا جانیوالا Financial Data توقعات سے خاصا مثبت رہا ہے۔ جو کہ رواں سال کے آغاز پر تجارتی سرگرمیوں اور معیشت کی بحالی کو ظاہر کر رہا ہے۔ International Trade میں Exports جنوری کی نسبت 1.2 فیصد سکڑ گئی ہیں ۔ جبکہ اس دوران Imports میں محض 4.1 فیصد اضافہ ہوا۔
اس سے صنعتی پیداواری عمل میں بھی گزشتہ ماہ کی نسبت سست روی نظر آ رہی ہے۔ Swiss Watches کی Exports میں ماہانہ بنیادوں پر 1 کمی واقع ہوئی ۔ علاوہ ازیں Gold Exports بھی 2 فیصد سکڑ گئی ہیں ۔ مجموعی طور پر یہ تمام فگرز کسی حد تک مایوس کن ہیں. بتاتے چلیں کہ Ukraine پر روسی حملے کے بعد گزشتہ دو ماہ کے دوران Swiss Economy بحال ہوتی ہوئی دکھائی دی تھی.
خیال رہے کہ گذشتہ برس جون میں Switzerland نے Russia سے Gold Imports بند کر دی تھیں جس سے Jewelry کی صنعت شدید متاثر ہوئی تھی۔ تاہم اگست 2023 میں انہیں بحال کر دیا گیا تھا۔
Swiss Franc کا تکنیکی جائزہ.
4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر USD to Swiss Franc اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر جبکہ طویل المدتی 100 اور 200SMA کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . تاہم 0.8900 عبور کرنے کے بعد یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر چکا ہے . جس سے اوپر اسکا Bullish Regression Chanel شروع ہو جاتا ہے .
نیز اس سطح پر یہ 0.9000 اور 0.9100 کیلئے درکار اسٹرینتھ بھی حاصل کر لے گا . جس کا اختتامی سرا 0.9400 تک جاتا ہے . جو اسکی گزشتہ سال کے دوران بلند ترین سطح تھی.
اسکا 14 روزہ Relative Strength Index وسطی نقطے کے قریب 56 پر ہے جو کہ Buy Trend کو ظاہر کر رہا ہے . تاہم
0.9000 عبور کرنے پر یہی RSI بھی 75 پر آ جائیگا . جس سے اوور باٹ کنڈیشنز کی نشاندہی ہوتی ہے . مزید اوپر جانے سے پہل وہاں پر محدود Correction شروع ہونے کا امکان ہے .
اسکے سپورٹ لیولز 0.8960 ، 0.8930 اور 0.8905 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.8980 ، 0.9005 اور 0.9030 ہیں . اسکا مجموعی منظرنامہ اسوقت Bullish ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔